Tue, 19 Sep 2023 11:18:20
’بھارت جوڑو یاترا‘ کے دوران جب راہل گاندھی کا قافلہ مہاراشٹر کے اکولہ ضلع کے بالاپور میں تھا تو ہمیں بھی اس یاترا میں شامل ہونے کا شرف حاصل ہوا۔ ہم اسے شرف اس لیے کہہ رہے ہیں کہ ہم نے اس یاترا کے دوران لاکھوں لوگوں کو جمہوری قدروں کے تحفظ اور نفرت چھوڑ کر محبت کو فروغ دینے کے لیے سڑکوں پر واقعتاً تپسیا کرتے ہوئے دیکھا تھا۔
View more
Tue, 19 Sep 2023 11:13:59
ہندوستانی ٹیم نے ریکارڈ آٹھویں مرتبہ ایشیا کپ پر قبضہ کر عالمی کپ کے لیے اپنی تیاریوں کا برملہ اظہار کر دیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے فائنل مقابلہ میں سری لنکا کو 10 وکٹ سے شکست دے کر کئی ریکارڈ بنائے، اور پورے ٹورنامنٹ میں ہندوستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی اعلیٰ درجہ کی رہی۔ اب جبکہ ایشیا کپ ٹورنامنٹ ختم ہو گیا ہے، تو ’وِزڈن‘ نے اپنی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ لیکن حیرانی کی بات یہ ہے کہ اس
View more
Tue, 19 Sep 2023 10:47:20
اپوزیشن پارٹیوں کے اتحاد ’انڈیا‘ کی جانب سے 14 اینکروں کے مباحثوں اور دیگر پروگراموں کے بائیکاٹ کو لے کر ملک میں متضاد خیالات سامنے آ رہے ہیں۔ مودی دور کی سب سے بڑی صفت یہی رہی ہے کہ پورا سماج ہی نہیں بلکہ خاندان تک دو حصّوں میں منقسم ہو گئے ہیں۔ ایک طبقہ نفرت کی حد تک مودی کا مخالف ہے تو دوسرا طبقہ جنون کی حد تک ان کا حامی ہے۔
View more
Tue, 19 Sep 2023 10:42:42
سپریم کورٹ نے پیر کے روز شیوسینا تنازعہ میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور ان کے خیمہ کے خلاف داخل نااہلیت کی عرضی پر فیصلہ لینے میں تاخیر سے متعلق ادھو ٹھاکرے گروپ کے ذریعہ داخل عرضی پر مہاراشٹر اسمبلی اسپیکر راہل نارویکر کی سخت تنقید کی ہے۔ چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ جے بی پاردیوالا اور منوج مشرا کی بنچ نے ان اراکین پارلیمنٹ کی نااہلیت پر فیصلے میں تاخیر کے ایشو پر سخت تنقید کی، جنھوں نے ٹھ
View more
Tue, 19 Sep 2023 10:31:10
آسٹریلیا کے خلاف 22 ستمبر سے شروع ہونے جا رہی تین میچوں کی وَنڈے سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان ہو گیا ہے۔ پہلے دو میچوں سے ہاردک پانڈیا، وراٹ کوہلی اور کپتان روہت شرما کو آرام دیا گیا ہے۔ شروعاتی دو میچوں میں ہندوستانی ٹیم کی قیادت کے ایل راہل کے ذمہ ہوگی۔ آر اشون کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ تیسرے میچ میں روہت شرما، وراٹ کوہلی اور ہاردک پانڈیا تینوں کی ہی ٹیم میں واپسی ہوگی۔
View more
Tue, 19 Sep 2023 09:25:14
گجرات کے کئی مقامات پر بھاری بارش نے اتوار کے روز تباہی مچائی، نشیبی علاقوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی اور نرمدااور دیگر ندیوں کے لبریز ہونے کی وجہ سے کئی دیہاتوں سے رابطہ منقطع ہوگیا، جس کے بعد جملہ 9613 لوگوں کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیاگیا ہے وہیں 207 دیگر کو نرمدا‘ بھروچ‘ وڈوڈرا او ر پنچ محل اضلاعوں سے نکالاگیاہے۔
View more
Tue, 19 Sep 2023 09:17:19
مرکزی حکومت خواتین ریزرویشن بل لا سکتی ہے۔ یہ بل بدھ کو پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں پیش کیا جا سکتا ہے۔ خواتین ریزرویشن بل کئی سالوں سے زیر التوا ہے اور اب حکومت اس پر یہ بڑا قدم اٹھانے جا رہی ہے۔ یہ بڑی خبر ذرائع کے حوالے سے سامنے آ رہی ہے۔
View more
Tue, 19 Sep 2023 08:55:47
کیرالہ اس وقت نپاہ وائرس سے جنگ لڑ رہا ہے۔ ریاستی وزیر صحت وینا جارج کی اطلاع کے مطابق کیرالا میں ملیشیائی اور بنگلہ دیشی اسٹرین پایا گیا ہے جو دونوں ممالک سے کیرالہ میں آیا ہے۔
View more
Tue, 19 Sep 2023 08:50:20
پارلیمنٹ کے خاص سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ پنڈت جواہر لال نہرو کی پارلیمنٹ میں تاریخی تقریر ملک کے منتخب نمائندوں کو متاثر کرتی رہے گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy