Thu, 14 Sep 2023 11:18:23
مشرقی لیبیا کی حکومت کے وزارت داخلہ کے ترجمان طارق الخراز کا کہنا ہے کہ تباہ کن سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5200 ہو گئی ہے۔ طارق الخراز نے جرمن خبر رساں ایجنسی ڈی پی اے کو بتایا امدادی کاموں میں مصروف کارکنان لاشیں نکالنے کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تاہم آزاد ذرائع سے ہلاک و لاپتہ افراد کی تعداد کے حوالے سے کیے جانے والے دعوؤں کی تصدیق نہیں ہو پائی ہے۔
View more
Thu, 14 Sep 2023 11:14:10
راجستھان اور چھتیس گڑھ میں رواں سال کے آخر تک اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ ان انتخابات میں ایک بار پھر کانگریس کامیابی کا پرچم لہرائے گی اور حکومت تشکیل دے گی۔ یہ دعویٰ آئی اے این ایس-پولسٹریٹ کے ایک اوپینین پول میں کیا گیا ہے۔ پول کے مطابق چھتیس گڑھ میں 62 سیٹوں کے ساتھ بھوپیش بگھیل حکومت اقتدار میں واپسی کرے گی، اور راجستھان میں گہلوت حکومت کی واپسی 105-97 سیٹوں کے ساتھ ہوگی۔
View more
Thu, 14 Sep 2023 11:10:59
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے 13 ستمبر کو دبئی ہوائی اڈے پر سری لنکائی صدر رانیل وکرماسنگھے سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات اچانک ہوئی اور دونوں ہی لیڈران ایک دوسرے کو ایئرپورٹ پر دیکھ کر حیران ہوئے۔ پھر دونوں کے درمیان کچھ دلچسپ باتیں ہوئیں۔ وکرماسنگھے نے ممتا بنرجی سے سوال کیا کہ کیا وہ انڈیا اتحاد کی قیادت کریں گی؟ اس پر ممتا نے جواب دیا ’’یہ تو عوام پر منحصر کرتا ہے۔‘‘
View more
Thu, 14 Sep 2023 06:25:58
مرکزی حکومت نے 18 سے 22 ستمبر تک چلنے والے پارلیمنٹ کے خصوص اجلاس کے لیے مجوزہ ایجنڈا جاری کر دیا ہے جس میں چار بلوں کو پیش کرنے کا تذکرہ ہے۔ ایجنڈہ کے تعلق سے جانکاری شیئر کرتے ہوئے، حکومت نے کہا ہے کہ اجلاس کے پہلے دن لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں پارلیمنٹ کے 75 سال کے سفر پر بحث کی جائے گی
View more
Wed, 13 Sep 2023 19:54:11
گزشتہ دنوں بحیرۂ روم سے اٹھے طوفان ’ڈینیل‘ نے لیبیا میں ایسی تباہی مچائی ہے جس کا ازالہ ممکن نظر نہیں آ رہا۔ اس طوفان کے بعد لیبیائی عوام پر پانی نے زبردست تباہی مچائی ہے اور ہزاروں جانیں سیلاب کی نذر ہو گئی ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق اب تک 5000 سے زائد اموات ہو چکی ہیں اور 10 ہزار سے زیادہ لوگ لاپتہ ہیں۔ حالات کچھ ایسے پیدا ہو گئے ہیں کہ قبرستانوں کے سامنے لاشوں کا ڈھیر ہے اور ان کی تدفین کے لیے
View more
Wed, 13 Sep 2023 19:46:47
راجستھان کے کوٹا کوچنگ طلبہ کی خودکشی کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک اور طالب علم نے خودکشی کر لی ہے۔ ایک ایک کے اندر میں کوٹا میں 24 طلبہ نے خودکشی کی ہے۔ اب نیٹ امتحان کی تیاری کرنے والی 16 سالہ طالبہ نے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی ہے۔
View more
Wed, 13 Sep 2023 19:42:57
سماج وادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان اور ان کے قریبی رشتہ داروں پر آج محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جس پر پارتی صدر اکھلیش یادو نے رد عمل ظاہر کیا ہے۔ یوپی میں محکمہ انکم ٹیکس کی کارروائی کے حوالہ سے بی جے پی اور مرکزی حکومت پر حملہ بولتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ حکومت جتنی کمزور ہوتی جا رہی ہے اپوزیشن جماعتوں پر چھاپے اتنے ہی بڑھیں گے۔ وہیں، سماجوادی پارٹی کے لیڈر رام گوپال یاد
View more
Wed, 13 Sep 2023 19:27:01
سابقہ بی جے پی میں سراٹھا نے والے بٹ کوائن اسکینڈل کے نتیجہ میں سابقہ حکومت کے افسروں کیلئے اب یہ معاملہ پریشانی کا باعث بننے والا ہے۔
View more
Wed, 13 Sep 2023 18:35:57
18 ستمبر کو تعلقہ بھر میں منائی جانے والی گنیش چترتھی کے موقع پر بھٹکل مضافاتی پولس تھانہ میں بدھ کو پیس میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں پولس کی طرف سے عوام الناس سے درخواست کی گئی کہ وہ قانون کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے تہوار پورے جوش وخروش کے ساتھ منائیں، اعلیٰ پولس حکام نے ذمہ داران پر زور دیا کہ گنیش کا جلوس نکلنے کے دوران دوسروں کو تکلیف نہ پہنچنے پائے اور کسی بھی مرحلے میں کچھ دشواری پیش
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy