Sat, 02 Sep 2023 12:31:46
نریندرمودی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے ”ون نیشن، ون الیکشن“کے سلسلے میں ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے سابق صدر رام ناتھ کووند کی صدارت میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے- یہ کمیٹی قانون کے تمام پہلوؤں پر غور کرے گی اور ایک ملک، ایک الیکشن کے امکانات کا جائزہ لے گی اور عوام کی رائے بھی لے گی-
View more
Sat, 02 Sep 2023 12:22:38
آئندہ لوک سبھا انتخاب میں مرکز سے مودی اور بی جےپی اتحاد کو اکھاڑ پھینکنے کیلئے اپوزیشن کی ۲۸؍پارٹیوں اور ۶۳؍مندوبین کا ’جُڑے گا بھارت جیتے گا انڈیا‘ کے نعرے کے ساتھ قائم کئے گئے ’انڈیا‘ اتحاد (انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیوالائنس) کی تیسرے میٹنگ جمعہ کو ممبئی میں گرینڈ حیات ہوٹل میں اختتام پذیر ہوئی۔ اس میٹنگ میں اِنڈیا پرعزم دکھائی دیا۔ پٹنہ اور بنگلور کی میٹنگ کے بعد اس میٹنگ میں کئی ا
View more
Sat, 02 Sep 2023 11:57:33
شیموگہ ائیر پورٹ میں آخر کار مسافروں سے بھرا ہوائی جہاز پہلی دفعہ لینڈ کیاہے۔بنگلورو کے کیمپے گوڈا ائیر پور ٹ سے انڈیگو ائیر لائنس کا ہوائی جہاز شیموگہ کیلئے 9 بج کر 50 منٹ کو پرواز بھرتے ہوئے 10 بجکر 45 منٹ پر شیموگہ کے کوئمپو ائیر پورٹ پر اترا۔
View more
Sat, 02 Sep 2023 11:16:14
منی پور میں جاری فسادات کے درمیان بشنو پور اور چورا چند پور اضلاع میں گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران کوکی اور میٹیس کے درمیان مسلسل فائرنگ کی وجہ سے کم از کم پانچ افراد ہلاک اور 18 دیگر زخمی ہو گئے۔ دی پرنٹ کے مطابق حکام نے جمعرات کو یہ جانکاری دی۔
View more
Sat, 02 Sep 2023 10:41:27
موڈلکٹے کے پاس آٹو رکشہ اور دو موٹر کاروں کے بیچ پیش آئے سیریئل ایکسیڈنٹ میں ایک نوجوان خاتون ہلاک ہوگئی جبکہ دیگر دو افراد شدید زخمی ہوگئے ۔
View more
Sat, 02 Sep 2023 10:35:23
امسال مانسون کے موسم میں بارش کم برسنے کی وجہ سے ریاست پر خشک سالی کا خطرہ منڈلا رہا ہے کیونکہ 4 ستمبر کو منعقد ہونے والی کابینہ ذیلی کمیٹی میں جائزے کے بعد ریاست کے 227 تعلقہ جات میں سے 130 تعلقہ جات کو قحط زدہ قرار دئے جانے کا امکان ہے ۔
View more
Sat, 02 Sep 2023 00:04:59
گزشتہ 45 برسوں سے اردو صحافت میں سرگرم ، ممبئی اردو نیوز کے ایگزیکٹیو ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹر جناب عبدالرحمان صدیقی یکم؍ ستمبرکو شام چھ بجے اس دنیا سے64 برس کی عمر میں رخصت ہوگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون
View more
Fri, 01 Sep 2023 14:00:51
ملک کے کونے کونے میں کرسچن مشنریس کے اسکول اورکالجس پائے جاتے ہیں اوران کے دروازے تمام مذاہب والوں کے لئے کھلے ہیں، اگر وہ ملک کے کونے کونے میں تعلیم گاہیں کھول سکتے ہیں تو مسلمان اس میدان میں پیچھے کیوں ہیں ؟ مسلمانوں کو بھی چاہئے کہ وہ ملک کے مختلف علاقوں میں (عصری) تعلیم گاہیں قائم کریں اور تمام مذاہب، تمام فرقوں اور ذاتوں کو بلاتفریق اپنی تعلیم گاہوں میں داخلے کے دروازے کھولیں،
View more
Thu, 31 Aug 2023 23:10:44
گلبرگہ شمال ایم ایل اے محترمہ کنیز فاطمہ نے ریاستی حکومت کے سو دنوں کے کامیاب سفر پر وزیر اعلیٰ سدرامیا، اے آئی سی سی صدر ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار، ریاستی وراء اور پارٹی لیڈروں کو مبارکباد پیش کی اور ان سو دنوں کو مثالی قرار دیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy