Thu, 31 Aug 2023 13:24:35
اڈانی گروپ پر تازہ الزامات عائد کئے جانے کے بعد کانگریس پارٹی نے مودی حکومت پر ایک بار پھر حملہ بولا ہے اور پوچھا ہے کہ شیل کمپنیوں میں جو 20 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے، اس کا مالک آخر کون ہے۔ پارٹی نے ساتھ ہی اپنے پرانے مطالبہ کو بھی دہراتے ہوئے کہا کہ اس معاملہ کی جانچ جے پی سی (مشترکہ پارلیمانی کمیٹی) کے ذریعے کرائی جانی چاہئے تبھی حقیقت معلوم ہو سکے گی۔
View more
Thu, 31 Aug 2023 12:38:47
گزشتہ روز مرکزی حکومت نے کمر توڑ مہنگائی سے عوام کو معمولی راحت دیتے ہوئے رسوئی گیس سلنڈروں کی قیمتوں میں 200 روپے کی تخفیف کی ہے۔ اس پر بی جے پی بھلے ہی بغلیں بجارہی ہے لیکن اپوزیشن پارٹیوں نے مرکز پر شدید تنقیدیں کی ہیں۔
View more
Thu, 31 Aug 2023 12:25:17
بہوجن سماجی وادی پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے کہا کہ تمام پارٹیاں بی ایس پی سے ہاتھ ملانے کیلئے تیار ہیں لیکن اس تعلق سے ’کوئی سوال نہیں‘ ہے کہ بی ایس پی اپوزیشن اتحاد’انڈیا ‘کے ساتھ یا پھر بی جے پی اتحاد’ این ڈی اے‘ سے ہاتھ ملائے گی۔
View more
Thu, 31 Aug 2023 12:20:55
راجیہ سبھاکے ایم پی کپل سپل نے کہا کہ انڈیا اتحاد کی طرف سے وزیر اعظم کے امیدوار کا کوئی چہرہ نہیں ہے یہ اہم نہیں ہے بلکہ اہم یہ ہے کہ آنے والے ۲۰۲۴ء کا لوک سبھا الیکشن ’مودی بمقابلہ مودی‘ جنگ ہے۔ انہوں نے نریندر مودی کی قیادت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو بی جے پی کی اقتدار والی حکومت کے بڑے بڑے دعوؤں کا علم ہے اور آئندہ انتخابات میں مودی نے اپنے ۱۰؍ سالہ اقتدار میں جو کام کئے ہیں انہیں
View more
Thu, 31 Aug 2023 12:04:05
راجستھان میں اسمبلی انتخاب قریب ہے، اور اس سے ٹھیک پہلے بی جے پی کے سینئر لیڈر و اسمبلی کے سابق اسپیکر کیلاش میگھوال کے بیان سے راجستھان بی جے پی میں زبردست طوفان پیدا ہو گیا ہے۔ کیلاش میگھوال نے مرکزی وزیر قانون ارجن رام میگھوال کو ’بدعنوان نمبر 1‘ قرار دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ ارجن رام میگھوال کی بدعنوانی کے بارے میں وزیر اعظم مودی کو لکھیں گے اور ان سے میگھوال کو مرکزی کابینہ سے برخواست کرنے
View more
Thu, 31 Aug 2023 11:45:11
بی جے پی کو اقتدار سے ہٹانےکیلئے تشکیل دیئے گئے ’انڈیا‘ ( انڈیا نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس) اتحاد کی تیسری دو روزہ میٹنگ جمعرات ۳۱؍ اگست سے ممبئی کے سانتا کروز میں واقع گرینڈ حیات ہوٹل میں منعقد ہو رہی ہے۔
View more
Thu, 31 Aug 2023 11:40:00
شہر کے کاجو باغ میں واقع پولیس کلیان منٹپ میں ریاستی حکومت کی گروہہ لکشمی اسکیم کا آغاز کرتے ہوئے ضلع انچارج اور وزیر برائے ماہی گیری منکال وئیدیا نے کہا کہ جب ہم الیکشن کے موقع پر لوگوں کے دروازے تک گارنٹی کارڈس پہنچا رہے تھے تو اُس وقت بی جے پی والوں نے اس پر سوال کھڑے کیے تھے ، مگر ریاستی کانگریسی حکومت نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے اب تک تین گارنٹیوں کا آغاز کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے اور اب
View more
Thu, 31 Aug 2023 11:27:35
مرکز کی مودی حکومت نے ایک نوٹیفکیشن جاری کر کے دہلی وقف بورڈ کی 123 ملکیتوں کو واپس لینے کا اعلان کیا ہے- مرکزی حکومت کی وزارت برائے شہری ترقی نے اس سلسلے میں نوٹس جاری کیا ہے- ان ملکیتوں میں دہلی کی جامع مسجد بھی شامل ہے- حالانکہ یہ جامع مسجد لال قلعہ کے پاس موجود تاریخی جامع مسجد نہیں ہے، بلکہ یہ ایک الگ مسجد ہے جو سنٹرل دہلی میں موجود ہے-
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy