Wed, 30 Aug 2023 11:05:58
مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں آج کچھ اہم فیصلے لیے گئے جس میں ہر سال 23 اگست کو ’نیشنل اسپیس ڈے‘ منایا جانا بھی شامل ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی وزیر کھیل و اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر نے میڈیا کو تفصیلی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ’’آج پورا ملک چندریان-3 مشن کی کامیابی کا جشن منا رہا ہے۔ چندریان-3 کی کامایبی کو دیکھتے ہوئے کابینہ نے ہر سال 23 اگست کو نیشنل اسپیس ڈے کی شکل میں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘ و
View more
Wed, 30 Aug 2023 11:02:47
سی بی آئی نے اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے طلبا کے لیے مختص اسکالرشپ کو لے کر ایک بڑے گھوٹالہ کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ اس سلسلے میں سی بی آئی نے نامعلوم افسران، نوڈل افسران اور پی ایس یو بینک ملازمین کے خلاف معاملہ درج کر لیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ اقلیتی اسکالرشپ گھوٹالہ تقریباً 144.33 کروڑ روپے کا ہے۔ اس سلسلے میں شکایت وزارت برائے اقلیتی امور نے درج کرائی ہے۔
View more
Wed, 30 Aug 2023 10:57:23
سکم میں آئندہ سال اسمبلی انتخاب ہونے والے ہیں۔ اس تعلق سے سبھی پارٹیوں کی سرگرمیاں بھی تیز ہو گئی ہیں، لیکن بی جے پی کے لیے حالات بہت اچھے معلوم نہیں پڑ رہے ہیں۔ دراصل گنگٹوک سے بی جے پی رکن اسمبلی وائی ٹی لیپچا نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر پارٹی سکم اسمبلی کا انتخاب تنہا لڑتی ہے تو وہ 500 ووٹ بھی حاصل نہیں کر پائے گی۔ دراصل لیپا برسراقتدار سکم کرانتی کاری مورچہ (ایس کے ایم) کے ساتھ بی جے پی کے اتحاد
View more
Wed, 30 Aug 2023 10:53:14
وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی آج میٹنگ ہوئی جس میں ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت 200 روپے کم کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔ اس فیصلے کو کانگریس نے انتخاب سے جوڑا ہے اور مرکزی حکومت کو طنز کا نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس صدر کھڑگے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا ہے کہ ’’جب ووٹ لگے گھٹنے تو انتخابی تحفے لگے بٹنے! عوام کی محنت کی کمائی لوٹنے والی بے رحم مودی حکومت اب ماؤں-بہنوں سے دکھاوٹ
View more
Wed, 30 Aug 2023 10:41:13
مرکزی حکومت نے اونم اور رکھشا بندھن کے موقع پرملک کے33کروڑ ایل پی جی صارفین کو تحفہ دیتے ہوئے فی سلنڈر قیمت میں 200روپے کی کمی کرنے اور 75لاکھ نئے اُجولا کنکشن جاری کرنے کا اعلان کیا۔یہ فیصلہ یہاں وزیر اعظم مودی کی صدارت میں منعقدہ کابینہ میٹنگ میں کیا گیا۔
View more
Tue, 29 Aug 2023 21:13:47
ضلع شمالی کینرا کی ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر نے بتایا ہے کہ ریاستی کانگریسی حکومت کی طرف سے گھر گرہستی کی ذمہ دار خواتین کو ماہانہ دو ہزار روپے وظیفہ دینے کی جو گروہہ لکشمی اسکیم جاری کی گئی ہے ، اس کے تحت اب تک مستحق قرار پانے والی 1,17,335 خواتین کے اکاونٹ میں جاری رقم جمع کروانے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں ۔
View more
Tue, 29 Aug 2023 21:05:32
ہوناور کے سری دیوی اسپتال میں آپریشن کے بعد منی پال اسپتال لےجاتے وقت محمد آصف نامی جس شخص کی موت واقع ہوئی تھی اس ضمن میں اسپتال والوں نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے کا تعلق ڈاکٹر یا اسپتال کی لاپروائی سے بالکل نہیں ہے ۔
View more
Tue, 29 Aug 2023 13:44:47
اترپردیش کے متھرا میں شاہی عیدگاہ مسجد اور کرشنا جنم بھومی کے قریب تجاوزات ہٹانے کی مہم پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ درخواست گزار کو سپریم کورٹ سے ریلیف نہیں ملا۔ سپریم کورٹ نے انسداد تجاوزات مہم پر پابندی لگانے سے انکار کر دیا۔ عدالت نے درخواست گزار کو نچلی عدالت سے رجوع کرنے کو کہا ہے۔ عدالت نے واضح کیا ہے کہ درخواست گزار نچلی عدالت میں زیر التوا معاملے میں اپنا موقف پیش کریں اور عدالت میرٹ کی بن
View more
Tue, 29 Aug 2023 13:36:12
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو مقابلے میں ہندوستان کے تجربہ کاراتھلیٹ نیرج چوپڑا نے گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پاکستانی کھلاڑی کو چاندی کے تمغے پر مطمئن ہونا پڑا ہے۔ اس طرح نیرج چوپڑا عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے ہندوستانی بن گئے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy