Tue, 29 Aug 2023 13:15:38
مہاراشٹرا کے احمد نگر میں بکرے اور کبوتر چوری کرنے کے شبہ میں 4 دلتوں کو درخت سے الٹا لٹکا کر مارنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ متاثرہ شبھم مگڑے نے اس واقعہ کی رونگٹے کھڑے کرنے کی کہانی سنائی ہے۔ جس میں اس کا کہنا ہے "یوراج گالانڈے اور منوج بودکھے نے ان کے کپڑے اتارے اور ان کے منہ میں پیشاب کیا۔
View more
Tue, 29 Aug 2023 12:42:46
مدھیہ پردیش کی بی جے پی حکومت میں دلتوں کے خلاف استحصال کے معاملے لگاتار بڑھتے جا رہے ہیں۔ انسانیت کو شرمسار کر دینے والا تازہ معاملہ ساگر ضلع میں پیش آیا ہے۔ یہاں سینکڑوں لوگوں کی بھیڑ نے ایک دلت کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا اور ظالموں نے اس کی ماں کو برہنہ کر کے علاقے میں گھمایا۔
View more
Tue, 29 Aug 2023 12:37:25
وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے روزگار میلہ میں شرکت کرتے ہوئے ۵۱؍ ہزار افراد سے زیادہ افراد میں تقرری نامے تقسیم کئے۔
View more
Tue, 29 Aug 2023 12:22:00
اتر پردیش پولیس نے آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کے خلاف ایک سوشل میڈیا پوسٹس کے لیے ایف آئی آر درج کی ہے۔ اس پوسٹ میں مبینہ طور پر ایک سات سالہ مسلم لڑکے کی شناخت ظاہر کی گئی ہے جسے اس کے استاد کے حکم پر اس کے ہم جماعتوں نے تھپڑ مارا تھا۔
View more
Tue, 29 Aug 2023 12:13:02
یوپی کے مظفر نگر کے بعد قومی راجدھانی دہلی میں بھی مذہب کی بنیاد پر مسلم طلبہ کو نشانہ بنانے کا معاملہ سامنے آیاہے۔ سرکاری اسکول کی ایک ٹیچر نے مسلم طلبہ کے ساتھ مذہب کی بنیاد پر نہ صرف قابل اعتراض رویہ اختیار کیا بلکہ ان کے مذہبی عقیدہ کو مجروح کیا اور غیر ملکی کہہ کر مخاطب کیا ۔
View more
Tue, 29 Aug 2023 12:00:40
اس بیچ وی ایچ پی کو انتظامیہ نے بڑے پیمانے پر برج منڈل شوبھا یاترانہیں نکالنے دی بلکہ 51سادھو سنتوں اوربھگوا عناصر کو پولیس کی نگرانی میں نلہر کے مندر میں لے جا کر پوجا کروائی گئی۔ یا درہے کہ وی ایچ پی اور دیگر فرقہ پرست تنظیمیں31 جولائی کو فرقہ وارانہ تشدد کی وجہ سے روکی گئی برج منڈل شوبھا یاترا کو 28 اگست کو بحال کرنے کیلئے مصر تھیں مگر ریاستی حکومت نے اعلان کردیاتھا کہ اس کی اجازت نہیں دی
View more
Mon, 28 Aug 2023 18:20:33
کمٹہ پولی ٹیکنیک کالج میں زیر تعلیم طالب علم کو والد سے ملاقات کا بہانہ بنا کر اغوا کرنے کے علاوہ بری طرح زد و کوب کرتے ہوئے جان سے مارنے دھمکی دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔
View more
Mon, 28 Aug 2023 12:18:03
بارشوں کا قہر جاری ہے۔ ہندوسان میں پہاڑی علاقوں خاص طور سے ہماچل پردیش میں بارشوں نے قہر مچا رکھا ہے لیکن خبر ہے کہ وسطی چین میں صوبہ ہنان کے کچھ علاقوں میں ہفتہ سے اتوار تک شدید بارش کے بعد زیر آب علاقوں سے 3000 سے زیادہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ چین کے سیلاب اور خشک سالی کنٹرول کے دفتر نے یہ اطلاع دی ہے۔
View more
Mon, 28 Aug 2023 11:55:24
آن لائن قرضہ لینے والے شخص نے قرضہ واپسی کے لئے لون ایپ والوں کی طرف سے کی جا رہی ہراسانی سے تنگ آ کر خود کشی کر لی ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy