Thu, 23 May 2019 12:48:05
آندھرا پردیش میں اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی جاری ہے، مگر دوپہر تک ملی اطلاع کے مطابق یہاں وائی ایس آر کانگریس کے جگن موہن ریڈی بھاری جیت درج کرتے نظر آرہے ہیں اور برسراقتدار پارٹی تیلگودیشم صرف 29 سیٹوں پر سمیٹتی نظر آرہی ہے۔یہاں صرف ان ہی دو پارٹیوں کے درمیان راست مقابلہ دیکھنے کو ملا ہے ، جبکہ بی جے پی اور کانگریس کے اُمیدوار کنارے چلے گئے ہیں۔ دوپہر ایک بجے تک ملی اطلاع کے مطابق
View more
Thu, 23 May 2019 12:12:19
مغربی بنگال کے بیرکپور سے بی جے پی امیدوار ارجن سنگھ کو سپریم کورٹ سے راحت مل گئی ہے۔سپریم کورٹ نے 28 مئی تک ان کی گرفتاری پر روک لگا دی ہے۔غور طلب ہے کہ ارجن سنگھ نے کہا تھاکہ مجھ پر ریاستی حکومت نے 21 کیس درج کئے ہیں۔
View more
Thu, 23 May 2019 12:09:00
رافیل معاملے پر تنازعہ ختم ہوتا نظر نہیں آ رہا ہے۔اس معاملے میں درخواست گزار یشونت سنہا، ارون شوری اور پرشانت بھوشن نے نظر ثانی کی درخواست پر تحریری دلیلیں سپریم کورٹ میں داخل کی ہیں۔
View more
Thu, 23 May 2019 11:44:22
ممنوعہ تنظیم اسٹوڈنٹس اسلامک موومنٹ آف انڈیا (سیمی) سے تعلق رکھنے کے الزام میں گرفتار5/ مسلم نوجوانوں کی نچلی عدالت سے باعزت رہائی کے خلاف حکومت کی جانب سے داخل اپیل کو گذشتہ ہفتہ جبل پور کی سیشن عدالت نے یہ کہتے ہوئے خارج کردیا
View more
Thu, 23 May 2019 11:15:23
الال کی آشریہ کالونی کے ایک مکان میں مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کا یوم پیدائش منانے والے ہندومہاسبھا کے ایک لیڈر کو الال پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
View more
Thu, 23 May 2019 11:10:49
کلاس روم میں اسکارف پہن کر حاضر رہنے کی پاداش میں منگلورومیں واقع سینٹ ایگنیس کالج نے پی یو سی سال دوم کی طالبہ فاطمہ فضیلا کو ٹرانسفر سرٹفکیٹ دیتے ہوئے کالج سے باہر کا راستہ دکھا دیا ہے۔
View more
Thu, 23 May 2019 10:45:19
ہندوستانی خلائی ریسرچ تنظیم (اسرو) نے چہارشنبہ کو لانچ وہیکل پی ایس ایل وی-سی46 سے زمین کی نگرانی کرنے والے رڈار امیجنگ سیٹلائٹ آر آئی ایس ٹی۔ 2 بی کا کامیاب تجربہ کرکے ایک بار پھر بڑی کامیابی حاصل کی۔
View more
Thu, 23 May 2019 10:25:21
لوک سبھا انتخابات کی 542 سیٹوں کے لئے ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور اب تک سامنےآئے رجحانات میں بی جے پی اور اس کی حلیف این ڈی اے کو زبردست جیت حاصل ہورہی ہے اس کے ساتھ ہی پھر ایک بار مودی سرکار کا اقتدار میں آنا طئے ہے۔ کانگریس اور اس کی حلیف جماعتیں اس قدر پیچھے نظر آرہی ہیں کہ ووٹوں کی گنتی ختم ہونے تک ان کے آگے آنے کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے ہیں۔
View more
Thu, 23 May 2019 00:17:01
وزارت داخلہ نے بدھ کو ملک کے تمام ریاستی حکومتوں کو چوکنا کیا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے دوران ملک کے کئی حصوں میں فسادات بھڑک سکتے ہیں۔ وزارت داخلہ کی جانب سے ریاستی حکومتوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ جمعرات کو ووٹوں کی گنتی کے موقع پر ضروری حفاظتی اقدامات کریں بالخصوص ووٹوں کی گنتی کے مراکز اور اسٹرانگ روم کے اطراف سیکوریٹی کو بڑھائیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy