Wed, 22 May 2019 00:23:00
لوک سبھا میں کانگریس پارٹی کے لیڈر ملیکارجن کھرگے نے لوک سبھا انتخابات کے متعلق مختلف ایجنسیوں کی طرف سے کروائے گئے ایگزٹ پول کے نتائج کو مبالغہ آرائی سے تعبیر کیا اور کہا کہ ان نتائج کو معتبر نہیں سمجھا جاسکتا۔
View more
Wed, 22 May 2019 00:13:30
ایگزٹ پول کے منظرعام پر آتے ہی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی معتبریت پر سوال اٹھانے والے وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی آج دہلی میں اپوزیشن پارٹیوں کی طرف سے اس سلسلے میں منظم کئے گئے احتجاج کا حصہ بننے والے تھے لیکن آخری لمحوں میں انہوں نے اپنا دورہ دہلی منسوخ کرکے سیاسی حلقوں میں اپنے اس فیصلے کے متعلق قیاس آرائیوں کا سبب بن گئے۔
View more
Wed, 22 May 2019 00:05:13
نجی اسکولوں کے معیار تعلیم کی مسابقت کرنے کے مقصد سے ریاستی حکومت نے سال رواں سے ایک ہزار سرکاری اسکولوں میں انگلش میڈیم تعلیم شروع کرنے کے احکامات جاری کردئے ہیں۔ محکمہ تعلیمات عامہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق رواں تعلیمی سال سے ہی ریاستی حکومت کی طرف سے 100 پبلک اسکول اور پری پرائمری اسکول شروع کئے جارہے ہیں۔
View more
Tue, 21 May 2019 23:48:17
ریاست کرناٹک کے 28 لوک سبھا حلقوں میں 23 مئی کو ووٹوں کی گنتی کے لئے الیکشن کمیشن اور ریاستی انتظامیہ کی طرف سے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔18اور23 اپریل کو ریاست میں دو مرحلوں میں ہوئے انتخابات میں کئی اہم شخصیات کی قسمت الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں بند ہیں جن میں سابق وزیراعظم دیوے گوڈا، مرکزی وزرا؍ سدانند گوڈا، اننت کمار ہیگڈے، سابق وزیراعلیٰ ویرپا موئیلی، کانگریس پارلیمانی پارٹی لیڈر مل
View more
Tue, 21 May 2019 22:53:04
سینئر کانگریس لیڈر، کرناٹک کے سابق وزیر اور شیواجی نگر کے رکن اسمبلی آر روشن بیگ نے آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلمانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ حالات سے سمجھوتہ کرلیں اور کسی ایک پارٹی کے پیچھے نہ رہیں۔ انہوں نے مسلمانوں سے کہا کہ ضرورت پڑی تو وہ بی جے پی ہاتھ ملائیں اور کسی ایک سیاسی جماعت کے دم چھلے بن کر نہ رہیں۔ انہوں نے لوک سبھا کے لئے کرناٹک میں صرف ایک سیٹ مسلمانوں کو دینے پر بھی پار
View more
Tue, 21 May 2019 17:04:50
ضلع اُترکنڑا کے سرسی میں نچلے طبقہ کے لڑکے کی اونچی ذات والی لڑکی سے شادی کرنے پر معاملہ ہاتھاپائی تک پہنچ گیا جس کے نتیجے میں چھ لوگ زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔واقعہ سرسی تعلقہ کے بنواسی کے قریب کیروتّی قصبہ میں پیر کو پیش آیا۔
View more
Tue, 21 May 2019 15:06:37
اُترکنڑا لوک سبھا حلقہ کے انتخابات کے ووٹوں کی گنتی ہر سال کی طرح امسال بھی کمٹہ ڈاکٹر اے وی بالیگا کالج میں ہوگی، جہاں اس تعلق سے مناسب حفاظتی بندوبست کیا گیا ہے۔ جیسا کہ ہرکوئی واقف ہے، ووٹوں کی گنتی 23 مئی کو ہوگی۔ اس موقع پر اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹوں کی گنتی کے مرکز میں موبائل لے جانے کی کسی کو بھی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ال
View more
Tue, 21 May 2019 14:07:29
بھٹکل تعلقہ کے مرڈیشور میں سیاحت کے لئے آئے گوا کے تین طلبا کو اُس وقت بچالیا گیا جب وہ بحر عرب میں نہانے کےدوران اچانک ایک بڑی سمندری موج کی لپیٹ میں آکر غوطے کھارہے تھے کہ لائف گارڈ کے اہلکار ان کی مدد کو پہنچ گئے۔ حادثہ منگل صبح پیش آیا۔
View more
Tue, 21 May 2019 13:20:12
ہوناور تعلقہ کے کاسرکوڈ میں واقع کلپترو کالج آف منیجمنٹ کے پرنسپال کے خلاف طلبہ نے دھوکہ دہی کا الزام لگاتے ہوئے سخت غصہ اور اشتعال کا مظاہرہ کیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy