Sat, 25 May 2019 04:03:50
ریاست میں کانگریس کے تشہیری مہم کمیٹی کے صدر ایچ کے پاٹل نے لوک سبھا انتخابات میں ریاست میں پارٹی کی شکست کی اخلاقی ذمہ داری لیتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفی دینے کی پیشکش کی ہے۔
View more
Sat, 25 May 2019 03:57:38
لوک سبھا انتخابات میں کانگریس جے ڈی ایس اتحاد کی بدترین ناکامی کا آج وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کی طرف سے طلب کی گئی غیر رسمی کابینہ میٹنگ میں جائزہ لیاگیا، اور طے کیاگیا کہ اس شکست سے مایوس ہوکر بیٹھنے کی بجائے آنے والے دنوں میں مخلوط حکومت کو اور متحرک اور مستحکم کرنے کے ساتھ اس کے ذریعے عوامی فلاح وبہبود کے لئے اگلے چار سالوں تک کام کرنے کی طرف پوری توجہ دی جائے گی۔
View more
Sat, 25 May 2019 03:50:41
کرناٹک کی ہاسن لوک سبھا سیٹ پر انتخابات جیتنے والے جنتادل (سیکولر) کے امیدوار پَروَجل ریونّا نے اپنے دادا اور پارٹی صدر ایچ ڈی دیوے گوڑا کے حق میں اپنی سیٹ خالی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
View more
Sat, 25 May 2019 03:47:24
ملک بھر میں مودی لہر کے سبب اقتدار پر بی جے پی کی شاندار واپسی کے بعد ریاست میں حکومت بدلنے کے متعلق قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہوگیا لیکن اس دوران بتایاجاتاہے کہ بی جے پی کی مرکزی قیادت نے ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپا کو سخت ہدایت جاری کی ہے کہ کسی بھی حال میں کرناٹک کی حکومت کو گرانے کی کوئی کوشش نہیں کریں۔
View more
Sat, 25 May 2019 03:42:45
حالیہ پارلیمانی انتخابات میں کانگریس اور جے ڈی ایس کو ریاست میں جہاں رسوا کن شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے وہیں کئی انہونی واقعات ہوئے ہیں۔ جے ڈی ایس کے قومی صدر ایچ ڈی دیوے گوڑا جو مسلسل اس عمر میں بھی انتخابات میں ہمیشہ کامیاب ہوتے آئے تھے۔
View more
Sat, 25 May 2019 03:11:44
پارلیمانی انتخابات میں شمالی کینرا کے بی جے پی امیدوار اننت کمار ہیگڈے نے پوری ریاست کرناٹک میں سب سے زیادہ ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے 479649 ووٹوں کی اکثریت سے کانگریس جے ڈی ایس مشترکہ اُمیدور آنند اسنوٹیکر کو شکست دی ۔
View more
Sat, 25 May 2019 02:16:47
ریاست گجرات کے سورت شہر کے سرتھانہ علاقے میں جمعہ کی دوپہر کو ایک عمارت کے کوچنگ سینٹر میں اچانک آگ لگ جانے سے رات دیر گئے تک 19 طالب علموں کی موت ہوگئی ، جبکہ تقریباً 20 دیگر زخمی ہوگئے۔
View more
Fri, 24 May 2019 23:29:17
لوک سبھا انتخابات کے دوران بی جے پی چیف امیت شاہ نے کئی باراب کی بار، 300 پارکا نعرہ دیا تو یہ مبالغہ لگ رہا تھا لیکن انہوں نے اپنی بات کو صحیح ثابت کردیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق بی جے پی نے سب بڑی جیت درج کی ہے۔وہیں کانگریس پارٹی بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے۔ یہی نہیں یوپی میں ایس پی اور بی ایس پی کا مہاگٹھ بدھن بھی اوندھے منہ گرگیا ہے۔
View more
Fri, 24 May 2019 23:24:50
لوک سبھا انتخابات میں اس بار بھلے ہی سیکولر پارٹیوں کو شرمناک شکست سے دوچار ہونا پڑا ہو، مگر گذشتہ انتخابات کے مقابلے میں اس بار 17 ویں لوک سبھا انتخابات میں مسلم نمائندوں کی تعداد میں ہلکا اضافہ ہوا ہے اور 26 مسلم نمائندوں کو کامیابی ملی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy