Sun, 26 May 2019 13:40:42
لوک سبھا انتخابات میں اپوزیشن نے رافیل لڑاکا طیارے معاہدے میں بے ضابطگیوں کا الزام لگاتے ہوئے اسے سب سے بڑا مسئلہ بنایا۔کانگریس صدر راہل گاندھی نے اس معاہدے کے لئے براہ راست طور پر وزیر اعظم نریندر مودی کو ذمہ دار بتایا۔
View more
Sun, 26 May 2019 13:35:31
لوک سبھا انتخابات کے نتائج سے بے فکر سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے ہفتہ کو پارٹی کارکنوں کو ریاست میں 2022 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاری شروع کرنے کے لئے کہا ہے۔
View more
Sun, 26 May 2019 13:30:32
دہلی کی چاندنی چوک سیٹ سے تقریباََ228000 ووٹوں سے جیت کر دوبارہ ایم پی بنے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے بات کی۔دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ جب تک اروند کجریوال وزیر اعلی ہیں، اس وقت تک اس کے بارے میں سوچا بھی نہیں جا سکتا۔
View more
Sun, 26 May 2019 13:27:31
جموں و کشمیر میں لداخ پارلیمانی سیٹ کے علاوہ باقی پانچ سیٹوں پر اس انتخاب میں زیادہ تر امیدواروں کی ضمانت کی رقم ضبط ہو گئی۔یہاں تک کہ 51 امیدوار تو ایک فیصد ووٹ بھی حاصل نہیں کر سکے۔
View more
Sun, 26 May 2019 13:24:36
دہلی پولیس نے بیرون ملک بھیجنے کے نام پرلوگوں سے ٹھگنے والے ایک گینگ کے 4 افراد کو گرفتار کیا ہے جس میں 2 خواتین ہیں۔یہ گروہ اب تک 200 سے زیادہ لوگوں کو لاکھوں کا چونا لگا چکا ہے۔
View more
Sun, 26 May 2019 11:38:32
اترپردیش کے امیٹھی میں ہفتہ دیر رات اسمرتی ایرانی کے قریبی سابق پردھان کا گولی مار کر قتل کردیا گیا ۔ اطلاعات کے مطابق جامو تھانہ حلقہ کے برولیا گاوں کے سابق پردھان سریندر سنگھ کو نامعلوم بدمعاشوں نے گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ بدمعاشوں نے واقعہ کو اس وقت انجام دیا جب سابق پردھان اپنے گھر کے باہر سو رہے تھے ۔
View more
Sun, 26 May 2019 11:35:12
وکھے درخت کے پتوں کی مانند جھڑرہے کانگریس اراکین اسمبلی کی آنکھوں میں اندھیراچھا گیا ہے۔ انہیں آگے کوئی راستہ نظر نہیں آرہا ہے۔ ریاست کے عوام نے مخلوط حکومت کی چڈی پھاڑدی ہے۔ اس قسم کی طنزیہ باتیں بی جے پی کے سینئر قائدآر اشوک نے کہیں۔
View more
Sun, 26 May 2019 11:29:33
سرکاری اسکولوں کو ضم کئے بغیر ہی کرناٹک پبلک اسکول چلانے کی تجویز محکمہ تعلیمات کے زیر غور ہے ۔ سرکاری نظام کے تحت ایک ہی پلاٹ فارم پر پہلی سے بارھویں جماعت تک کی تعلیم کی سہولت فراہم کرنے کے مقصد سے کرناٹک پبلک اسکولوں کا انعقاد 2018-19 سے ہی شروع ہوگیا تھا ۔
View more
Sun, 26 May 2019 11:24:04
میسورو میں جمعرات کی رات کی زبردست بارش میں کئی درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور بجلی کے کھمبے گر جانے سے علاقے میں بجلی متاثر رہی اور دو علاقے تالاب میں تبدیل ہوگئے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy