Sat, 06 Jun 2020 11:57:51
فرقہ وارانہ منافرت ، مذہبی پولرائزیشن اور قومی یکجہتی کو تقصان پہنچانے کے مبینہ الزام کے تحت اب ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی کے خلاف کیبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک (ریگولیشن) ایکٹ 1995 کے تحت پونا میں ایک نئی شکایت درج کرائی گئی ہے۔قابل ذکر ہے کہ سماجی کارکن نلیش نولکھا نے گزشتہ ماہ وکیل عاصم سرودے کے ذریعہ بھی ایک شکایت درج کرائی تھی۔
View more
Sat, 06 Jun 2020 11:15:08
عالمی وبا کورونا وائرس نے اب تک دنیا بھر میں 68.39 لاکھ افراد کو متاثر کیا ہے اور 3.97 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
View more
Sat, 06 Jun 2020 11:01:17
کلبرگی اور اڈپی میں روزانہ بڑی تعداد میں کووِڈ پوزیٹیو کے معاملات سامنے آنے کے بعد کرناٹکا ہائی کورٹ نے ان دونوں اضلاع کی عدالتوں میں کام کاج پر پابندی لگادی ہے۔
View more
Sat, 06 Jun 2020 10:57:43
اڈپی ضلع میں مہاراشٹرا سے واپس لوٹنے والوں کی وجہ سے کووِڈ 19کے معاملات میں روز افزوں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔روزانہ سیکڑوں کی تعداد میں پوزیٹیو کیس سامنے آرہے ہیں۔ اس کی وجہ سے جمعہ کے دن 83مقامات کو سیل ڈاؤن کرتے ان علاقوں کو کنٹینمنٹ زون قرار دیا گیا ہے، جس کے بعد اڈپی ضلع میں جملہ 201علاقے سیل ڈاؤن ہوگئے ہیں۔
View more
Sat, 06 Jun 2020 10:33:53
بہارکے مشرقی چمپارن ضلع میں ایک مسلم نوجوان کو مبینہ طورپر دھمکی دی گئی اورجئے شری رام کا نعرہ نہیں لگانے پر بے رحمی سے پیٹا گیا-
View more
Fri, 05 Jun 2020 22:45:13
مرکز نے شہروں میں جنگلات کے علاقے کو بڑھانے کے مقصد سے جمعہ کے روز ’نگروَن‘ نام سے ایک منصوبے کا آغاز کیا ہے جس کے تحت 200 شہروں کو شامل کیا جائے گا۔
View more
Fri, 05 Jun 2020 22:35:20
کیرالا میں اپوزیشن رہنما رمیش چنیتھلا نے بی جے پی رکن پارلیمنٹ مینکا گاندھی پر کیرالا کے سائیلینٹ ویلی جنگل میں ایک حاملہ جنگلی ہاتھی کی دردناک موت کے معاملے میں ایک مخصوص طبقے کے خلاف اشتعال انگیز بیان دینے اور مَلّاپورم ضلع کو جرائم کے گڑھ کے طور پر پیش کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
View more
Fri, 05 Jun 2020 22:31:38
مرکزی حکومت نے دارالحکومت دہلی کے نظام الدین تبلیغی مرکز میں جماعتیوں کے اجتماع کی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے ذریعہ جانچ کی ضرورت سے انکار کیا ہے۔ دریں اثنا، عدالت نے معاملے کی سماعت جمعہ کے روز دو ہفتوں کے لئے ملتوی کردی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy