Sat, 06 Jun 2020 23:38:05
ضلع جنوبی کینرا کے قاضی پی ایم ابراہیم مُصلیار نے اعلان کیا ہے کہ مینگلور سمیت ضلع کی تمام مساجد 8/ جون سے کھلیں گی، لیکن نماز کی ادائیگی کے لئے گائیڈلائنس دئے گئے ہیں جن پر عمل کرنا ضروری ہوگا۔
View more
Sat, 06 Jun 2020 22:39:10
کرناٹکا میں ا ٓج سنیچر کو 378 نئے کورونا کے معاملات کے ساتھ ہی کورونا سے متاثرین کی تعداد پانچ ہزار کے پار ہوگئی۔ اور آج پھر ایک بار ساحلی ضلع اُڈپی 121 نئے پوزیٹو کیسس کے ساتھ ریاست بھر میں سب سے زیادہ معاملات درج کیا۔ آج کے تازہ معاملات کے ساتھ ہی اُڈپی میں کورونا سے متاثرہ لوگوں کی تعداد بڑھ کر 889 ہوگئی۔
View more
Sat, 06 Jun 2020 20:03:09
کورونا کے مرض کا شکار ہونے کے بعد کاروار کے کووِڈ اسپتال میں علاج کے لئے داخل کیے گئے39میں سے 18افراد مکمل طورپر صحتیاب ہوگئے اور سنیچر کے دن ان تمام لوگوں کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔
View more
Sat, 06 Jun 2020 15:28:15
یہاں سے قریب 25 کلو میٹر دور مُلکی میں ایک نوجوان کاروباری شخص کا دن دہاڑے بہیمانہ انداز میں قتل کیا گیاجس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ یہ پرانی رقابت کا نتیجہ ہے۔ واردات جمعہ کو پیش آئی۔اس تعلق سے آج سنیچر کو پولس نے چار لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے اور چھان بین جاری ہے ۔
View more
Sat, 06 Jun 2020 14:48:08
ضلع اُترکنڑا کے کاروار کمس اسپتال سے جمعہ کو آٹھ کورونا سے متاثرہ لوگ صحت یاب ہوکر ڈسچارج ہوگئے ان میں یلاپور، منڈگوڈ اور ہوناور سے تعلق رکھنے والے دو دو لوگ اور جوئیڈا اور ڈانڈیلی سے ایک ایک مریض شامل ہیں۔
View more
Sat, 06 Jun 2020 13:01:45
امریکہ کے مختلف شہروں میں سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعرات کو فلائیڈ کی یاد میں تقاریب کا اہتمام کیا گیا جن میں کئی نامور شخصیات نے شرکت کی۔
View more
Sat, 06 Jun 2020 12:58:44
سعودی عرب کی وزارت مذہبی امورنے آج ہفتے سے جدہ شہر کی تمام مساجد میں با جماعت نماز پنجگانہ ادا کرنے پر پابندی عاید کرتے ہوئے مساجد کو صرف اذان کے لیے کھولنے کا حکم دیا ہے۔
View more
Sat, 06 Jun 2020 12:47:07
امریکا میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے سبب مزید 922 افراد کے فوت ہونے کا اندراج کیا گیا۔ یہ بات ہفتے کی صبح جونز ہوپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری ہونے والے تازہ ترین اعداد و شمار میں بتائی گئی ہے۔ اس طرح ملک میں اب تک اس وبائی مرض کے سبب لقمہ اجل بننے والوں کی مجموعی تعداد 109000 سے تجاوز کر گئی ہے۔ امریکا میں اب تک کرونا کے 491000 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy