Sun, 07 Jun 2020 13:52:45
8؍جون سے مساجد کھولنے کے سلسلہ میں شہر کے چامراج پیٹ اور دیگر جنوبی اور مغربی علاقوں میں آنے والی مساجد کے ذمہ داروں کا ایک اجلاس شہر کے پادرائن پورہ علاقے میں آنے والے ایس بی فنکشن ہال میں مولانا مقصود عمران رشادی خطیب و امام جامع مسجد بنگلورو سٹی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں رکن اسمبلی ضمیر احمد خان شریک رہے۔
View more
Sun, 07 Jun 2020 13:42:51
یکم جولائی سے اسکول کھول دینے ریاستی حکومت کے فیصلے کی اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں کے والدین نے شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس تیزی سے کرناٹک میں کورونا وائرس پھیل رہا ہے اسے دیکھتے ہوئے ستمبر سے پہلے اسکول کھولنے کا کوئی فیصلہ نہ لیا جائے ۔
View more
Sun, 07 Jun 2020 13:26:58
کووِڈ۔19سے نجات پاکر گھرلوٹے ہیڈکانسٹبل ناگراج نے کہاہے کہ تغذیہ سے بھرپور غذا کے ساتھ ساتھ گرم پانی کااستعمال کیاجائے توکووِڈ۔19 سے چھٹکارا پایاجاسکتاہے۔
View more
Sun, 07 Jun 2020 13:21:45
پلازمہ تھیراپی علاج کے بعد وکٹوریہ اسپتال میں پہلا کووڈ۔ 19 مریض چند دن پہلے مر گیا تھا۔ اب دوسرا مریض پلازمہ تھیراپی علاج کے بعد صحت یاب ہوا ہے۔ 37 سالہ خاتون کا کووڈ۔ 19 علاج پلازمہ تھیراپی سے کیا گیا ۔ وہ صحت یاب ہوئی ہیں اور انہیں آئی سی یو سے دوسرے وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ یہ خاتون سانس کی شدید تکلیف ، ذیابیطس کے سبب اسپتال میں داخل کی گئی تھی۔
View more
Sun, 07 Jun 2020 12:53:56
ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس مارکنڈے کاٹجو نے کہا کہ مودی حکومت جب بھی بحران میں پھنس جاتی ہے اُس وقت وہ مسلمانوں کو نشانہ بناتے ہوئے مظالم میں شدت پیدا کرتی ہے تا کہ عوام کی توجہ حقیقی مسائل سے ہٹائی جائے ۔
View more
Sun, 07 Jun 2020 12:20:20
ہندوستان میں اسلامو فوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر اور ہندو توا کی انتہا پسندی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کویت قومی اسمبلی کے رکن محمد ھایف المطیری نے اس بات کا مطالبہ کیا کہ کویت میں ہندو ڈاکٹر س اور نرسس کی جانب سے عرب مریضوں کے کئے جانے والے علاج کی کڑی نگرانی کی جانی چاہئے، ہندو ڈاکٹر اور نرسس غلط ادویات استعمال کرتے ہوئے مریضوں کا قتل بھی کرسکتے ہیں۔
View more
Sun, 07 Jun 2020 12:03:59
اُڈپی ضلع مسلم متحدہ محاذ (مسلم اوکوٹا) اوراُڈپی ضلع سنی جوائنٹ کمیٹی کی ایک مشترکہ میٹنگ نیجاررو جامع مسجد میں منعقد ہوئی، جس میں لاک ڈاؤن کے پس منظر میں باجماعت نماز کے لئے بند کی گئی مساجد کو دوبارہ کھولنے کے مسئلے پر غور و خوض کیا گیا۔
View more
Sun, 07 Jun 2020 11:54:42
کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا میں 26.5 کروڑ لوگوں کے سامنے بھکمری کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے- اس کے علاوہ ہندوستان میں بھی تقریباً ایک کروڑ20؍لاکھ لوگوں کے سامنے یہی حالت پیدا ہوگئی ہے- ایک مطالعہ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے -
View more
Sun, 07 Jun 2020 11:47:02
عالمی ادارہ صحت کے ایک ماہر نے ہندوستان کو متنبہ کیا ہے کہ لاک ڈاؤن میں زیادہ نرمی یااس کو ہٹانے سے ہندوستان میں کورونا وائرس بہت زیادہ پھیل جائے گا،جس کی وجہ سے ہندوستان میں کورونا ”بم“ بن کرپھٹ سکتاہے،
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy