Sat, 22 Aug 2020 23:54:02
پڑوسی کیرالہ کے سرحدی ضلع کاسرگوڈ میں ایک ماہی گیر سمندر میں غرق ہوکر جاں بحق ہوگیا جبکہ دیگر تین واپس کنارے تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے جب ان کی کشتی سمندر میں اُلٹ گئی۔ حادثہ سنیچر کو پیرومبالا بریج کے قریب چندراگیری ندی پر پیش آیا۔
View more
Sat, 22 Aug 2020 22:43:30
کچھ ریاستوں اور اضلاع کے ذریعہ لوگوں اور سامان کے مقامی سطح اور ایک سے دوسری ریاست میں آمدورفت پر روک لگائے جانے کی رپورٹوں کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ اس طرح کی رپورٹ ان لاک-3 کے تعلق سے جاری کی گئی ہدایات کی خلاف ورزی ہے۔
View more
Sat, 22 Aug 2020 22:40:06
بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سپریمو مایاوتی نے مرکز اور ریاست میں برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو بھگوان رام کے اصول و نظریے پر عمل پیرا ہونے کی نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ صرف رام راج کی بات کرنے سے کچھ نہیں ہوگا۔
View more
Sat, 22 Aug 2020 22:37:14
اتر پردیش کے ہند ۔ نیپال سرحد سے متصل دیوی پاٹن ڈویژن کے بلرام پور ضلع کے رہنے والے آئی ایس آئی ایس کے دہشت گرد عبد الیوسف خاں کی دہلی پولیس کے ساتھ ہوئے تصادم میں آج ہوئی گرفتاری سے افرا تفری مچ گئی۔ گرفتار کیا گیا دہشت گرد دہلی میں حملے کی کوشش میں تھا۔
View more
Sat, 22 Aug 2020 22:28:08
بابری مسجد انہدام معاملہ میں لال کرشن اڈوانی، مرلی منوہر جوشی اور اوما بھارتی کے خلاف چل رہے کیس میں سی بی آئی کو آئندہ 31 اگست تک فیصلہ سنانا تھا، لیکن اب سپریم کورٹ نے مزید ایک مہینے کی مہلت دے دی ہے۔
View more
Sat, 22 Aug 2020 22:23:32
دہلی میں داعش کے مشتبہ دہشت گرد کی گرفتاری کے بعد ایودھیا میں ہائی الرٹ جاری کر کے سیکورٹی کے انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں۔
View more
Sat, 22 Aug 2020 22:20:41
کیرالہ مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی ایم) کے ریاستی سکریٹری کویڈیری بالاکرشنن نے کہا ہے کہ تریویندرم بین الاقوامی ہوائی اڈے کی نجکاری کرنے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کے خلاف پارٹی وزیراعظم نریندرمودی کو دو لاکھ ای میل بھیجے گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy