Mon, 24 Aug 2020 17:51:57
اترپردیش کے ضلع وارانسی کے بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) کے صدر سندرلال اسپتال میں زیر علاج کورونا متاثر شخص نے چوتھی منزل سے کود کر خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع نے پیر کو یہاں بتایا کہ دماغی طور پر پریشان 21 سالہ انکت پاٹھک نے اتوار کی دیر رات اسپتال کی چوتھی منزل سے اچانک چھلانگ لگا دی۔ حادثے کے فوراً بعد اسے یہاں کے ٹراما سنٹر میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
View more
Mon, 24 Aug 2020 17:44:55
ہندوستان میں بڑھتی ہندو-مسلم منافرت کے درمیان مہاراشٹر کے باشندہ بابا پٹھان نے گنگا-جمنی تہذیب کو زندہ رکھنے کے ساتھ ساتھ ہندو-مسلم اتحاد کی ایک بہترین مثال بھی پیش کی ہے۔
View more
Mon, 24 Aug 2020 17:41:22
ملک میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کا قہر رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 61 ہزار سے زائد نئے مریضوں کے ساتھ یہ تعداد 31 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ تاہم اس وبا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد اس میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور اب تک 23.38 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے صحت مند ہوچکے ہیں۔
View more
Mon, 24 Aug 2020 17:09:42
منگلورو میونسپل کارپوریشن کے خلاف کاور جنکشن کے پاس ان ٹھیلے والوں اور سڑک کنارے بیوپار کرنے والوں نے احتجاجی مظاہرہ منعقد کیاجن کی چھوٹی چھوٹی غیر قانونی دکانوں کو کل ہٹایا گیا تھا۔
View more
Mon, 24 Aug 2020 17:01:25
آج صبح کے وقت یہاں کے جونیئر کالج گراؤنڈ میں چہل قدمی کرنے والے ایک باپ پر خود اس کے بیٹے نے مہلک ہتھیار سے حملہ کردیا جس کے بعد اس شدید زخمی شخص کو منگلورو کے اسپتال میں داخل کیا۔ مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس نے دم توڑ دیا ہے۔
View more
Mon, 24 Aug 2020 16:58:45
گزشتہ سال 19اکتوبر کوبھٹکل کی شابنھاگ لاڈج میں ہوئے محمد عفان قتل کیس میں کلیدی ملزم کی حیثیت سے گرفتار محمد اقبال کو کرناٹکا ہائی کور ٹ کی دھارواڑ بینچ سے ضمانت مل گئی ہے۔
View more
Mon, 24 Aug 2020 12:26:22
کورونا وائرس سے بچاو کے لئے دنیا بھر میں مختلف تدابیر و اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔ ہزاروں لوگ اس بیماری کے شکار ہوچکے ہیں ۔ اس واٸرس نے ہر عمر کے لوگوں کو جو اس کی زد میں آیا متاثر کیا ہے ۔ ان میں بچے و بوڑھے سب شامل ہیں ۔
View more
Mon, 24 Aug 2020 11:54:57
کووڈ-19 وبا کے پیش نظر وندے بھارت ایکسپریس یعنی 18 کے کوچ کے ڈیزائن میں تبدیلی کی جائے گی ریلوے بورڈ کے چیرمین ونود کمار یادو نے آج ایک ورچول پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔
View more
Mon, 24 Aug 2020 11:49:40
اسرائیل میں وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہروں کی خبریں موصول ہوئی ہیں اور ان مظاہروں میں حصہ لینے کی پاداش میں 30 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy