Tue, 25 Aug 2020 11:11:55
کورونا لاک ڈاؤن پروٹوکول کے تحت ملک کی دوسری ریاستوں سے کرناٹکا میں آنے والے مسافروں کے لئے جو پابندیاں او ر قوانین لاگو تھے، ان سب کو ختم کرتے ہوئے تمام سرحدوں کو کھول دیا گیا ہے اورکچھ نئے اصول جاری کیے ہیں۔
View more
Tue, 25 Aug 2020 10:59:42
مہاراشٹر میں 5 منزلہ عمارت کے منہدم ہونے کا انتہائی اندوہناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق مہاراشٹر کے ضلع رائے گڑھ واقع مہاڑ علاقہ میں پانچ منزلہ عمارت کی اوپری تین منزلیں منہدم ہو گئیں جس کے باعث 200 سے زائد لوگوں کے ملبے میں دبے ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
View more
Tue, 25 Aug 2020 10:51:06
کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی)کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سونیا گاندھی فی الحال پارٹی کی عبوری صدر بنی رہیں گی - سی ڈبلیو سی کے تقریباً7گھنٹے تک چلے اس اجلاس میں اس فیصلے پر اتفاق ہوا ہے کہ سونیا گاندھی فی الحال پارٹی کی عبوری صدر کی حیثیت سے ذمہ داری نبھائیں گی-
View more
Mon, 24 Aug 2020 20:09:52
بھٹکل دیہی پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع بینندور میں 14اگست کو فلمی انداز میں پدمیّا جٹّا نائک کا جو سنسنی خیز قتل ہوا تھا اس معاملے کے تمام8 ملزمین کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
View more
Mon, 24 Aug 2020 18:40:13
کورونا وائرس کی وبا کے مابین امتحانات کے انعقاد کے بارے میں تنازعہ بڑھتا جارہا ہے۔ سپریم کورٹ کے NEET اور JEE مین امتحانات کے انعقاد کی منظوری کے بعد بھی JEE مین اور NEET امتحانات ملتوی کرنے کا مستقل مطالبہ کیا جارہا ہے۔
View more
Mon, 24 Aug 2020 18:36:42
ینئر کانگریس لیڈر اور سابق مرکزی وزیر کپل سبل نے سی ڈبلیو سی اجلاس میں راہل گاندھی کے بیان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 30 سالوں میں بی جے پی کے حق میں کوئی بیان نہیں دیا۔
View more
Mon, 24 Aug 2020 18:33:11
راجستھان میں بہوجن سماج پارٹی کے چھ ایم ایل اے کے کانگریس میں انضمام کے معاملے میں راجستھان ہائی کورٹ نے فیصلہ سنایا ہے۔ راجستھان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی بنچ نے کہا ہے کہ قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر سی پی جوشی اس معاملے کو حل کریں۔
View more
Mon, 24 Aug 2020 18:29:55
ان قیاس آرائیوں کے درمیان کہ کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی اپنے عہدے سے سبکدوش ہوسکتی ہیں، بہارپردیش کانگریس کمیٹی کے صدر مدن موہن جھا نے سونیا گاندھی کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ انہیں اپنے عہدے پر برقرار رہنا چاہئے۔
View more
Mon, 24 Aug 2020 18:26:33
سی ڈبلیو سی کی میٹنگ میں راہل گاندھی نے ناراضگی کا اظہار کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ خط اس وقت بھیجا گیا جب سونیا گاندھی بیمار تھیں۔ خط کے وقت کے بارے میں سوال اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب کانگریس مدھیہ پردیش اور راجستھان کے سیاسی بحران کا سامنا کررہی تھی اور جب صدر بیمار تھیں تو اسی وقت خط کیوں بھیجا گیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy