Tue, 25 Aug 2020 21:04:17
رشانت بھوشن کے خلاف سپریم کورٹ میں چل رہے توہین عدالت کے مقدمہ میں منگل کے روز سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران سزا پر بحث کے بعد عدالت عظمیٰ نے اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔
View more
Tue, 25 Aug 2020 20:58:04
دہلی خواتین کمیشن نے ترلوک پوری علاقے میں شوہر کے ذریعہ گزشتہ چھ ماہ سے زنجیروں میں باندھ کر رکھی گئی ایک 32 سالہ خاتون کو رہا کرایا ہے۔
View more
Tue, 25 Aug 2020 20:50:31
مہاراشٹرا کے رائے گڑھ میں 'طارق گارڈن' نامی منہدم پانچ منزلہ عمارت کے ملبہ میں سے این ڈی آر ایف نے 19 گھنٹوں بعد ایک ساڑھے تین سالہ بچے کو زندہ نکال لیا ہے، معجزاتی طور پر بچ جانے والے اس بچے کی شناخت محمد بانگی کے طور پر کی گئی ہے۔ بچاو ٹیم کی اس کامیابی پر انھیں مبارک باد دی جا رہی ہے۔
View more
Tue, 25 Aug 2020 13:21:16
کووڈ پروٹوکول کے تحت اسپتال میں فوت ہوجانے والے مریض کی لاش کو پوری طرح پیک کرکے رشتے داروں کے حوالے کرنا ضروری ہے۔ لیکن دو دن پہلے اڈپی کے اسپتال میں لاش تبدیل ہونے اور کسی اور شخص کی لاش رشتے داروں کے حوالے کیے جانے کا جو واقعہ پیش آیا تھا اس پس منظر میں اب سرکاری قانون میں ترمیم کی گئی ہے۔
View more
Tue, 25 Aug 2020 13:18:01
سوشیل میڈیا پر ایک طبقے کے خلاف مذہبی جذبات بھڑکانے والے مسیج پوسٹ کرکے فرار ہونے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
View more
Tue, 25 Aug 2020 12:50:17
اتر پردیش میں جرائم اپنے عروج پر ہیں اور ریاست کے کسی نہ کیس علاقہ سے آئے دن عصمت دری، قتل اور لوٹ مار جیسے جرائم کی خبریں آتی رہتی ہیں۔ اپوزیشن جماعتیں مسلسل یوگی حکومت پر حملہ کر رہی ہیں اور ان کا مطالبہ ہے کہ وزیر اعلیٰ بیان بازی چھوڑیں اور ریاست میں بڑھتے ہوئے جرائم پر قابو پانے پر توجہ دیں۔ اسی ضمن میں کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ایک مرتبہ پھر یوپی میں بڑھتے ہوئے جرم پر براہ راست
View more
Tue, 25 Aug 2020 12:47:30
ہریانہ اسمبلی اجلاس شروع ہونے سے عین قبل ریاست کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر، اسمبلی اسپیکر گیان چند گپتا، حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اندری سے رکن اسمبلی رام کمار کشیپ اور رتیا سے رکن اسمبلی لکشمن ناپا کورونا کا شکار ہو گئے ہیں۔
View more
Tue, 25 Aug 2020 12:09:14
مرکز سے مرتب نئی قومی تعلیمی پالیسی نافذ کرنے میں کرناٹک ملک بھر میں پہلی ریاست ہوگی۔ ریاستی نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر سی ایس اشوتھ نارائن جو ریاست کے وزیر اعلیٰ تعلیم بھی ہیں نے یہ بات کہی۔
View more
Tue, 25 Aug 2020 12:01:23
انجینئرنگ سمیت دیگر پیشہ ورانہ کورسوں میں داخلہ کے لیے سی ای ٹی کونسلنگ شروع ہورہی ہے۔ سی ای ٹی کونسلنگ کے پس منظر میں 2؍ ستمبر سے تعلیمی دستاویز کی تصدیق کی کارروائی شروع ہوگی۔ 2؍ ستمبر سے 27 ؍ ستمبر تک تعلیمی دستاویز کی پیشی اور تفتیشی کارروائی ہوگی۔ امسال یہ تعلیمی دستاویزات آن لائن میں ہی جمع کرنا ہوگا، تمام کام آن لائن ہی ہوگا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy