Thu, 27 Aug 2020 10:58:39
ہریانہ کے ضلع فتح آباد میں کورونا سے ایک پرائیویٹ اسپتال کے ایک ڈاکٹر سمیت دو افراد کی موت ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے۔
View more
Thu, 27 Aug 2020 10:55:46
جے ای ای-نیٹ (JEE-NEET) کے امتحانات کی تاریخ جیسے جیسے نزدیک آ رہی ہے، اس کو ملتوی کیے جانے کا مطالبہ بھی زور پکڑتا جا رہا ہے۔ کورونا بحران میں جے ای ای-نیٹ امتحان کو لے کر طلبا میں ایک بے چینی ہے اور وہ فکرمند ہیں کہ کہیں وہ کورونا انفیکشن کی زد میں نہ آ جائیں۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھی طلبا کی اس فکرمندی کا اظہار ایک ٹوئٹ کے ذریعہ کیا ہے۔
View more
Wed, 26 Aug 2020 22:28:42
موریٹوریم یعنی کہ بینکوں کے قرض ادائیگی کے عمل کو مؤخر کے معاملہ میں بدھ کے روز ہونے والی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت پر سخت تبصرہ کیا۔
View more
Wed, 26 Aug 2020 22:25:45
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اترپردیش میں خواتین کے خلاف جرائم کے بڑھتے معاملوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یوگی حکومت پر سخت حملہ کیا ہے۔
View more
Wed, 26 Aug 2020 22:20:55
وادی کشمیر میں سرگرم انسانی حقوق کی تنظیم 'جموں و کشمیر کولیشن آف سول سوسائٹی' نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں کشمیر میں گزشتہ زائد از ایک برس سے فور جی موبائل انٹرنیٹ خدمات پر جاری پابندی کو اجتماعی سزا کی علامت قرار دیا ہے۔
View more
Wed, 26 Aug 2020 22:13:47
وادی کشمیر میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو شروع ہونے والی موسلا دھار بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے جس کے باعث جہاں ندی نالوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوئی ہے وہیں گرمائی دارالحکومت سری نگر کی متعدد سڑکیں اور گلی کوچے زیر آب آگئے ہیں۔
View more
Wed, 26 Aug 2020 22:08:42
وادی کشمیر کو ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر مٹی کے تودے گر آنے اور چٹانیں کھسک آنے کے باعث بدھ کو مسلسل دوسرے روز بھی ٹریفک کی نقل و حمل معطل رہی۔
View more
Wed, 26 Aug 2020 21:57:48
کرناٹک حکومت نے سفر کے متعلق تمام شرائط اور پابندیوں کو واپس لینے کے بعد اب دیگر ریاستوں کیلئے بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔
View more
Wed, 26 Aug 2020 21:52:38
ریزرو بینک آف انڈیا کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ نیرو مودی، میہل چوکسی اور وجے مالیا کے بینکوں کے ساتھ کیے گئے گھوٹالوں کے بعد بھی بینکوں کے ساتھ فراڈ ہو رہا ہے، بلکہ اس دھوکہ دہی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy