Sat, 29 Aug 2020 12:21:27
وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی نے وزیرا عظم نریندر مودی کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے ماہانہ پروگرام ”من کی بات“ میں طلبا کو شامل کریں اور ان سے کورونا بحران کے دور میں جے ای ای اور نیت امتحانات کے انعقاد سے متعلق سوال پوچھیں۔
View more
Sat, 29 Aug 2020 12:15:00
مذہبی منافرت اور فساد بھڑکانے کے الزام میں متھرا جیل میں بند ڈاکٹر کفیل احمد خان کی ضمانت عرضی پر الہ آباد ہائی کورٹ نے اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے - دو دنوں تک چلی طویل بحث کے بعد الہ آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس گووند ماتھر اور جسٹس ایس ڈی سنگھ کی بنچ نے ڈاکٹر کفیل کی رہائی پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا -
View more
Sat, 29 Aug 2020 12:10:10
انگلینڈ اور پاکستان کے مابین تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا اور اسے منسوخ کرنا پڑا جس سے یہ مقابلہ بے نتیجہ رہا۔
View more
Sat, 29 Aug 2020 12:04:02
انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز ٹیم چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے ایک ہندوستانی کھلاڑی سمیت کم از کم دس اراکین کو کورونا وائرس (کووڈ-19) سے متاثر پایا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے دوبئی میں ان کے ہوٹل میں سی ایس کے کھلاڑیوں اور معاون عملے کی کورونا وائرس کی جانچ کی گئیں اور ٹیم کے 10 اراکین کے مثبت ہونے کی اطلاع ہے۔
View more
Sat, 29 Aug 2020 11:59:16
ممبئی ہائی کورٹ نے آج شیعہ برادری کو بھنڈی بازار سے مجگاؤں رحمت آباد قبرستان تک تعزیہ لے جانے کی مشروط اجازت دی ہے، لیکن ریاست مہاراشٹرا میں محرم کا جلوس اور دیگر روایتوں کو ادا کرنے کی پابندی برقرار رہے گی ۔
View more
Sat, 29 Aug 2020 11:54:41
بہار میں کئی اپوزیشن پارٹیاں کورونا بحران کی وجہ سے ابھی اسمبلی انتخاب کرانے کے حق میں نہیں ہیں، لیکن ایک مفاد عامہ عرضی کو خارج کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے واضح کر دیا ہے کہ کورونا بحران انتخاب روکنے کی بنیاد نہیں بن سکتا ہے۔ سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ ابھی انتخابی کمیشن نے کوئی تاریخ طے نہیں کیا ہے اور نہ ہی نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے، صورت حال کو دیکھتے ہوئے کمیشن مناسب فیصلہ لینے میں اہل ہے۔
View more
Sat, 29 Aug 2020 11:51:49
دہائیوں قدیم ایودھیا تنازعہ پر فیصلہ سنانے والے سابق چیف جسٹس رنجن گگوئی نے پہلی مرتبہ اس کیس کی سماعت کے تعلق سے اپنا ردِ عمل ظاہر کیا ہے۔ اپنے بیان میں ایودھیا معاملہ میں سماعت کرنے والی 5 ججوں کی بنچ کے صدر اور اس وقت کے چیف جسٹس رنجن گگوئی نے 40 دن تک چلی سماعت اور معاملے میں آخری نتیجہ تک پہنچنے کے عمل کو انتہائی چیلنجنگ قرار دیا۔
View more
Sat, 29 Aug 2020 11:44:17
وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ حکومت ایک جدید، موثر اور حساس حفاظتی فریم ورک بنانے پر زور دے رہی ہے جو معاشرے کے تمام طبقات کے مابین تحفظ کا احساس پیدا کرے۔
View more
Sat, 29 Aug 2020 11:42:06
رام جنم بھومی معاملہ میں فیصلہ سنانے والے سپریم کورٹ کے پانچ ججوں کی بنچ کی صدارت کرنے والے اس وقت کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے کہاہے کہ اس کیس میں فیصلہ سنانا ایک چیلنجنگ کام تھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy