Tue, 01 Sep 2020 13:38:49
میڈیا اگر حق اور صداقت کا پیامبر بن جائے تو غریب سے غریب، کمزور اور بے سہارا طبقہ کو بھی انصاف مل جاتا ہے اور ہندوستان میں ایسا متعدد بار ہوا ہے، بڑے معاملے میں دبنگ، سیاستداں، سیاست دانوں کے لاڈلے اور اثر و روسوخ رکھنے والے امیر گھرانے کے لوگوں کو جیل کی ہوا کھانی پڑی ہے اس ضمن میں جیسیکا لال کا معاملہ سامنے رکھ رسکتے ہیں لیکن یہ اب گزرے زمانے کی بات ہوگئی۔
View more
Tue, 01 Sep 2020 12:46:55
سابق صدرجمہوریہ ہند پرنب مکھرجی جو آج 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، مغربی بنگال کے ضلع ویربھوم میں کرناہر شہر کے قریب واقع مراتی گاﺅں کے ایک برہمن خاندان میں کامدا کنکر مکھرجی اورراج لکشمی مکھرجی کے یہاں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد ماجد 1920 میں کانگریس پارٹی میں سرگرم ہونے کے ساتھ مغربی بنگال اسمبلی میں 1952 سے 1964 تک رکن اور ویربھوم (مغربی بنگال) ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر رہ چکے تھے۔ ان کے وال
View more
Tue, 01 Sep 2020 12:36:12
مرکزی حکومت کی جانب سے ان لاک ۔4 کے رہنما خطوط جاری ہونے کے بعد ریاستی حکومت نے بھی پیر کے دن ان لاک ۔4 کے رہنما خطوط جاری کردئے ہیں۔
View more
Tue, 01 Sep 2020 12:22:35
ضلع کے ایک معروف کنڑا اخبار میں 28اگست کوایک مضمون شائع ہوا ہے جس میں دہشت گردی سے متعلق سرگرمیوں میں سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا اور دیگرتنظیموں کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ ملک کی سب سے بڑی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے افسر ان اس سلسلے میں تحقیقات کے لئے سرسی پہنچ گئے ہیں۔اور ایس ڈی پی اور دیگر تنظیموں کی سرگرمیوں پر پولیس کی طرف سے نگاہ رکھی جارہی ہے۔
View more
Tue, 01 Sep 2020 12:19:44
منکولی کے ویر وٹھل روڈ پر وڈیر مٹھ کے قریب رات کے وقت مویشی چوری کیے جانے کے تعلق سے ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی ہے۔
View more
Tue, 01 Sep 2020 12:16:06
سرسی مارکیٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع چوڈیشوری نگر میں اپنی بگڑتی صحت سے پریشان اشوک کمار پدمنابھا نائر (63سال)نامی شخص نے خودکشی کرلی ہے۔
View more
Tue, 01 Sep 2020 11:26:37
الہ آباد ہائی کورٹ کی طرف سے ڈاکٹر کفیل کو فوری طور پر ضمانت میں رہا کرنے کا حکم صادر کیا گیا ہے۔ عدالت عالیہ کے اس فیصلے سے اس یوگی حکومت نے منہ کی کھائی ہے جس نے ڈاکٹر کفیل کو ایک تقریر کے جرم میں کئی مہینوں سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالا ہوا ہے۔ امر اجالا کی رپورٹ کے مطابق ہائی کورٹ کی جانب سے ڈاکٹر کفیل پر عائد این ایس اے (قومی سلامتی قانون) کی دفعہ کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔
View more
Tue, 01 Sep 2020 11:16:16
پالگھر ہجومی تشدد، جس میں دو سادھوں اور انکے ڈرائیور ہلاک ہوئے تھے، کے معاملے میں مہاراشٹرا محکمہ پولیس کی جانب سے ضلع کے 18 پولیس اہلکاروں خلاف ایک بڑی محکمہ جاتی کاروائی کی گئی ہے۔
View more
Tue, 01 Sep 2020 11:10:44
کانپور انکاؤنٹر یعنی بکرو واقعہ میں شامل نامزد 50 ہزار کا انعامی راویندر کمار عرف رامو باجپئی کو پولس نے پیر کے روز گرفتار کر لیا ہے۔ رامو باجپئی تقریباً دو مہینے سے فرار چل رہا تھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy