Sat, 05 Sep 2020 18:00:08
بھٹکل کے معروف ڈاکٹر ایس ایم سید سلیم انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے کالج سکریٹری منتخب ہوئے ہیں اور انہیں انجمن بوائز اینڈ گرلس پی یو کالج سمیت ڈگری کالج اور پی جی سینٹر کی تمام ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ ان کا انتخاب آج سنیچر کو انجمن کی انتظامیہ میٹنگ میں کیا گیا۔
View more
Sat, 05 Sep 2020 13:28:21
سنٹرل کرائم برانچ پولیس نے منشیات کے پھیلاؤ کے مشتبہ جال کے معاملے میں کنڑا فلموں کی اداکارہ راگینی دیویدی کو گرفتار کر لیا ہے۔ تاحال اس معاملے میں چار افراد گرفتار ہوئے ہیں۔ سب سے پہلے راگینی کا دوست اور آر ٹی اوکلرک روی شنکر، دوسرا سنجناگ گلرانی نامی اداکارہ کا قریبی دوست راہل شیٹی ، تیسرا ریرن کھنہ ، پہلے گرفتار ہوئے ہیں۔ اب راگینی کو گرفتار کیا گیا ہے ۔
View more
Sat, 05 Sep 2020 13:08:26
کرناٹک ماہ اگست کے بعد اب ستمبر میں بھی ہر دن 9 ہزار تا 10 ہزار افراد کورونا سے متاثر ہورہے ہیں۔ یکم ستمبر سے ان لاک ۔4 کے دوران پابندیا ں ہٹائے جانے پر لوگوں کے اب احتیاط برتنے پر زیادہ توجہ نہ دینے سے پھر ایک بار کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ہے۔ 4؍ستمبر کی شام 5 بجے تک 24 گھنٹوں کے دوران ریاست بھر میں 9,280 نئے مریض پائے گئے ہیں۔
View more
Sat, 05 Sep 2020 12:46:41
ڈیجیٹل بینکنگ اور بینک سے متعلقہ کام کاج انٹرنیٹ کے ذریعے انجام دینے کی سہولت اس لئے عوام کو فراہم کی گئی ہے تاکہ لوگ کم سے کم وقت میں بغیر کسی دقت کے اپنی بینکنگ کی ضرورریات پوری کرسکیں ۔ نقدی ساتھ لے کر گھومنے اور پاکٹ ماری کے خطرے جیسی مصیبتوں سے بچ سکیں۔لیکن اس سسٹم نے جتنی سہولت اور آسانی بینک کے گاہکوں کو دی ہے کچھ اس سے بھی زیادہ اس کا فائدہ دھوکے باز وں اور جعلساز وں کو ہورہا ہے۔
View more
Sat, 05 Sep 2020 11:43:54
ہندوستان کی معاشی بدحالی سے متعلق کانگریس لیڈر راہل گاندھی لگاتار مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ اس تعلق سے ایک بار پھر انھوں نے ٹوئٹ کے ذریعہ مودی حکومت پر زبردست حملہ کیا ہے۔
View more
Sat, 05 Sep 2020 11:38:26
اتر پردیش کے ضلع قنوج واقع تِروا سے بی جے پی رکن اسمبلی کیلاش راجپوت کو اس وقت زبردست جھٹکا لگا جب ان کے بھائی کی جمعہ کے روز ایک اسپتال کی کھڑکی سے گر کر موت ہو گئی۔
View more
Fri, 04 Sep 2020 22:19:51
بیندور تعلقہ کے اوپندا میں واقع ایک مشہور لاڈج پر رات 3 بجے چھاپہ مارتے ہوئےگانجہ کے کش لگانے میں مصروف 5افراد کو گرفتار کرلیا
View more
Fri, 04 Sep 2020 22:14:56
کاروار ضلع اسپتال میں زچگی کے بعد جس خاتون کو بچے بند کرنے کا آپریشن کروانے کے لئے سرجری وارڈ میں داخل کیاگیا تھا اس کی موت واقع ہوجانے پر گھر والوں نے اسپتال کے ڈاکٹروں پر الزام لگایا اور ڈسٹرکٹ اسپتال کے سامنے احتجاجی مظاہرا منعقد کیا۔
View more
Fri, 04 Sep 2020 18:11:18
ریاستی حکومت کی بے توجہی اورغلط پالیسی کی وجہ سے مقامی بلدیاتی اداروں میں عوامی منتخب نمائندے بس نام کے لئے رہ گئے ہیں اور خاموش تماشائی بنے رہنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔جبکہ ان اداروں میں سرکاری افسران کا ہی دربار چل رہا ہے۔بھٹکل میونسپالٹی، جالی پٹن پنچایت وغیرہ کا بھی یہی حال ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy