Sun, 06 Sep 2020 12:33:06
راجدھانی دہلی میں کورونا ایک مرتبہ پھر سنگین صورت اختیار کرنے لگا ہے اور سنیچر کو گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2973 نئے معاملوں کے ساتھ ہی 25 مریضوں کی موت ہوگئی۔
View more
Sun, 06 Sep 2020 12:24:54
ریاست میں 7؍ ستمبرتا 19 ؍ ستمبر پی یو سی سال دوم سپلمنٹری امتحانات منعقد کئے گئے ہیں۔ امتحان دینے والے طلباء کو اپنا ہال ٹکٹ اور آئی ڈی کارڈ دکھا کر امتحانی مراکز جانے سٹی ، سبرین، آرڈنری اور ایکسپریس کے ایس آر ٹی سی بسوں میں جانے اور امتحان دینے کے بعد اپنے مقام پر واپس آنے کیلئے مفت سفر کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ طلباء اس سہولت کا فائڈہ اٹھا سکتے ہیں۔
View more
Sun, 06 Sep 2020 12:12:49
ابھی پچھلے ہفتے لکھنؤ سے ہمارے عزیزداروں میں سے خبر آئی کہ گھر میں موت ہو گئی۔ پوچھا کیا ہوا۔ پتہ چلا کورونا وائرس کے شکار ہوئے۔ ایک ہفتے کے اندر انتقال ہو گیا۔ پوچھا باقی سب خیریت سے ہیں۔ معلوم ہوا ان کی بہن بھی آئی سی یو میں موت و زندگی کے درمیان ہیں۔
View more
Sun, 06 Sep 2020 11:56:07
کے ایس آر ٹی سی نے لاک ڈاؤن اور کووڈ۔19 پھیلنے پر گزشتہ ماہ مارچ کے آخری ہفتہ سے انٹر اسٹیٹ بس سروس روک دی تھی۔ ان لاک۔4 کے دوران کے ایس آر ٹی سی اب 7؍ستمبر سے گوا کیلئے بس سروس دوبارہ شروع کررہی ہے۔ گوا کیلئے بس سروس، میسورو ، بنگلورو اور کرناٹک کے دیگر اہم شہروں سے شروع کررہی ہے۔
View more
Sun, 06 Sep 2020 11:42:02
ریاست کی بی جے پی حکومت نے اپنے 2 ریاستی وزراء اور چیف منسٹر بی ایس یڈی یورپا کے سیاسی معتمد کے خلاف درج مقدمہ سے دستبرداری اختیار کرلی ہے۔ ان مقدمات میں اقدام قتل اور زدوکوب کے کیسس بھی شامل ہیں۔ حکومت نے دلیل دی کہ عدالت کا بوجھ کم کرنے کے لیے ایسا کیا گیا ہے۔
View more
Sun, 06 Sep 2020 11:28:11
منگلورو اور بنگلورو کے درمیان ٹرین خدمات چھ ماہ کے وقفہ کے بعد جمعہ سے بحال ہوگئیں۔ریلولے بورڈ نے ساؤتھ ویسٹرن ریلوے ڈیویژن میں تین خصوصی ٹرینیں چلانے کی منظوری دی۔
View more
Sun, 06 Sep 2020 11:02:24
اترپردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہفتہ کو کورونا وائرس کے ریکارڈ 6692 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ریاست میں مصدقہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 259765 ہوگئی ہے
View more
Sun, 06 Sep 2020 10:58:47
لوگوں کو کورونا ویکسین کا بے صبری سے انتظار ہے، لیکن دسمبر سے پہلے ہندوستان میں ویکسین کا انتظار ختم ہوتا ہوا معلوم نہیں پڑ رہا ہے۔
View more
Sun, 06 Sep 2020 10:52:27
بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور اسمبلی میں حزب مخالف کے لیڈر تیجسوی یادو نے ہفتہ کے روز ریاست کے بے روزگاروں کے لیے بڑا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ اگر مہاگٹھ بندھن کی حکومت بنی تو 'میگا ڈرائیو' چلا کر سبھی بے روزگاروں کو ملازمت دی جائے گی۔ تیجسوی نے ریاست کے بے روزگاری کے رجسٹریشن کے لیے 'بے روزگاری ہٹاؤ' نام سے ایک ویب پورٹل اور ایک ٹول فری نمبر بھی جاری کیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy