Sun, 09 Oct 2022 21:02:37
اتراکھنڈ کے اترکاشی میں دروپدی کا ڈانڈا چوٹی کے قریب منگل کے روز برفانی تودہ گرنے کے بعد لاپتہ کوہ پیماؤں میں سے مزید ایک کی لاش برآمد کی گئی ہے۔ اسی کے ساتھ حادثے میں لاپتہ ہونے والے 29 ٹرینرز اور زیر تربیت کوہ پیماؤں میں سے اب تک 27 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
View more
Sun, 09 Oct 2022 20:55:46
تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن کو اتوار کے روز دوسری بار دراوڈا منیترا کزگھم (ڈی ایم کے) کا صدر منتخب کیا گیا۔ ڈی ایم کے کی جنرل کونسل کی میٹنگ میں متفقہ طور پر ایم کے اسٹالن کو دوسری بار پارٹی کا صدر منتخب کیا گیا۔ وزیر زراعت دورائی مروگن کو دوبارہ جنرل سکریٹری اور سابق مرکزی وزیر ٹی آر بالو کو خزانچی کے طور پر منتخب کیا گیا۔
View more
Sun, 09 Oct 2022 20:51:15
ضلع شمالی کینرا میں یہ خبر پھر سے گرم ہوگئی ہے کہ ضلع ایس پی ڈاکٹر سومن کا تبادلہ کروانے کے لئے لابی بنانے والے ساحلی علاقے کے اراکین اسمبلی اپنے مقصد میں کامیاب ہوگئے ہیں اور وزیر اعلیٰ بومئی نے ان کی بات مان لی ہے جس کے تحت 30 اکتوبر تک ایس پی ڈاکٹر سومن آئی پی ایس کا تبادلہ کر دیا جائے گا۔
View more
Sun, 09 Oct 2022 20:47:26
مرڈیشور پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی شکایت کے مطابق تعلقہ کے بائلور کراس میں نیشنل ہائی وے 66 پر کسی نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک انجان خاتون ہلاک ہوگئی۔
View more
Sun, 09 Oct 2022 20:43:07
ہیبلے گرام پنچایت کے ہری کیری روڈ پر اسکول جانے کے لئے کھڑی ہوئی بچی کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی کوشش کی گئی جسے بچی نے ناکام بنا دیا۔
View more
Sun, 09 Oct 2022 11:53:54
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار نے کہاہے کہ بالی ووڈ میں سب سے بڑا رول مسلم کمیونٹی کا رہا ہے اور اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اقلیتوں اور اردو زبان نے ملک کے تمام شعبوں میں اپنا رول اداکیا ہے۔
View more
Sun, 09 Oct 2022 11:50:45
آپ اوپر جو تصویر دیکھ رہے ہیں، اس نے پتھر دلوں کو بھی پگھلا دیا۔ راہل گاندھی کے بڑے سے بڑے ناقد اور دشمن بھی اس تصویر کو دیکھ کر پگھل گئے۔ اس تصویر کا کمال صرف یہ نہیں کہ اس سے راہل کی اپنی ماں کے تئیں محبت کا اظہار ہو رہا ہے، بلکہ یہ تصویر راہل گاندھی کے معصوم کردار کو بھی اجاگر کرتی ہے۔
View more
Sun, 09 Oct 2022 11:45:37
سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ تفتیش کار (ایگزامینیشن ان چیف) کو اسی دن یا جرح کے اگلے دن گواہ کابیان درج ہونا چاہیے۔ اسے ملتوی کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہونی چاہئے۔ کورٹ نے یہ تبصرہ ایک قتل کیس میں الہ آباد ہائی کورٹ کی طرف سے 2 افراد کو دی گئی ضمانت کو منسوخ کرنے کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے کیا۔
View more
Sun, 09 Oct 2022 11:36:43
سی بی آئی نے میگھالیہ کے سابق گورنر ستیہ پال ملک سے پوچھ گچھ کی ہے۔ میڈیانے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ میگھالیہ کے سابق گورنر سے سی بی آئی نے دہلی ہیڈ کوارٹر میں ان کے الزامات کے حوالے سے پوچھ گچھ کی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy