Mon, 10 Oct 2022 12:42:56
ریزرو بینک آف انڈیا جلد ہی مخصوص استعمال کے امور کیلئے ڈجیٹل روپیہ (ای روپیہ) کی شروعات کرے گا-ریزرو بینک نے ہندوستان کیلئے سینٹرل بینک ڈجیٹل کرنسی (سی بی ڈی سی) پر ایک خاکہ نوٹ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جیسے جیسے اس طرح کی پائلٹ شروعات کی رینج اور دائرہ وسیع ہوتا ہے، ریزرو بینک وقتاً فوقتاً، ای روپیہ کی خصوصیات اور فوائد کے بارے میں آگاہ کرے گا-
View more
Mon, 10 Oct 2022 12:40:36
الیکشن کمیشن نے ہفتہ (8 اکتوبر) کو شیو سینا کے کمان اور تیر کے نشان پر تنازعہ کے درمیان شیو سینا کے انتخابی نشان کو منجمد کر دیا تھا - الیکشن کمیشن (ای سی آئی) نے شنڈے اور ٹھاکرے کے دھڑوں سے بھی کہا کہ وہ اپنی پارٹی کیلئے تین نئے نام اور نشان کے ساتھ آئیں - دونوں گروپوں کو الیکشن کمیشن کے پاس دستیاب نشانات میں سے ایک نیا نشان منتخب کرنا ہوگا اور پیر (10 اکتوبر) تک جواب دینا ہوگا- اس معاملہ پر اب د
View more
Mon, 10 Oct 2022 12:17:06
کانگریس کے صدارتی انتخابات کے امیدوار ششی تھرور نے اتوار کو کہا کہ گاندھی خاندان انہیں اور ان کے مخالف ملکارجن کھرگے کو آشیرواد دے رہا ہے، اور ان میں سے کسی کے ساتھ کوئی تعصب نہیں ہے۔
View more
Mon, 10 Oct 2022 12:09:43
نائجیریا کے انامبرا صوبے میں ایک کشتی الٹنے سے کم از کم 76 افراد ہلاک ہو گئے۔ صدر محمدو بوہاری نے اتوار کو جاری کردہ ایک بیان میں کشتی الٹنے سے 76 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امدادی اداروں نے جمعہ کو سرکاری طور پر سانحہ میں مرنے والوں کی تعداد کی اطلاع دی تھی اور غم کا اظہار کیا تھا۔
View more
Mon, 10 Oct 2022 11:58:56
بے پروائی سے چلائی جا رہی ایک تیز رفتار کار نے کئی راہگیروں کو ٹکر ماری جس کی وجہ زخمی ہونے والوں میں ایک شخص نے اسپتال میں دم توڑ دیا ۔
View more
Mon, 10 Oct 2022 11:56:11
گوا کے وزیر اعلیٰ جنوبی کینرا کے سفر سے واپس لوٹتے وقت شمالی کینرا کی پولیس نے کاروار سے گوا کی سرحد تک زیرو ٹریفک کے ذریعے راستہ صاف رکھا تھا اس دوران گھوٹنیکر کراس پر ایک کار کی ٹکر سے سورج رانے نامی نوجوان شدید زخمی ہوگیا جس کے خلاف مشتعل ہجوم نے چیتا کول پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
View more
Mon, 10 Oct 2022 11:48:43
ہندوستان نے شریئس ایر (ناٹ آؤٹ 113) اور ایشان کشن (93) کی نصف سنچریوں کی بدولت اتوار کو دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو سات وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ جنوبی افریقہ نے ہندوستان کے سامنے 279 رن کا ہدف رکھا تھا جسے ہندوستان نے 45.5 اوورز میں حاصل کر لیا۔
View more
Mon, 10 Oct 2022 11:45:04
سابق ریاستی وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی نے کہاکہ ودھان سودھا سے چمبل کے ڈاکوؤں کو ماربھگانا ہے - جنتادل (ایس) کے جنتامترا پروگرام کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمارسوامی نے اس خیال کا اظہارکیا اورکہاکہ ریاستی عوام کے ٹیکس کا رقم لوٹ کر بدعنوانیاں کرتے ہوئے دستاویزات کو نذر آتش کرنے والی حکومت کو بے دخل کرنا ضروری ہے -
View more
Mon, 10 Oct 2022 11:41:48
ریاستی وزیراعلیٰ بسواراج بومئی نے کہاکہ مذہب انسانوں کی بھلائی کے لئے ہونا چاہئے اورتنازعات وفساد مچانے کو بڑھاوا دینے والا مذہب دراصل مذہب ہی نہیں ہے -راشٹریہ بسواپرتشٹھان کی جانب سے یہاں پیلس گراؤنڈ میں منعقد کل مذہبی دھرماسنسد 2022 کا افتتاح کرتے ہوئے بومئی نے اس خیال کا اظہارکیا -
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy