Sun, 09 Oct 2022 10:53:24
آر جے ڈی لیڈر اور بہار کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے ہفتہ کے روز کہا کہ بی جے پی مکامہ اور گوپال گنج میں ضمنی انتخاب ہارنے جا رہی ہے۔ اسی شکست کے خوف سے ہی بی جے پی مرکزی ایجنسیوں کا استعمال کر میرے کنبہ کو نشانہ بنا رہی ہے۔
View more
Sun, 09 Oct 2022 10:48:08
دہلی-این سی آر اور اتر پردیش، اتراکھنڈ، ہماچل پردیش، گجرات کے کئی علاقوں میں ہفتہ کے روز بارش نے لوگوں کی معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کیا۔ کچھ ریاستوں میں یہ حالات آنے والے چند دنوں تک جاری رہنے والے ہیں۔ 9 اکتوبر یعنی اتوار کے روز تو اتر پردیش، مدھیہ پردیش، اتراکھنڈ، راجستھان، ہماچل پردیش، کیرالہ، کرناٹک، آسام اور اروناچل پردیش میں بھی طوفانی بارش کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ دہلی-این سی آر
View more
Sun, 09 Oct 2022 10:42:38
دہلی فسادات کے معاملے میں دہلی پولیس، وزارت داخلہ، حکومت، نفرت پھیلانے والے میڈیا کے ایک حصے پر سنگین سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ سٹی زن کمیٹی نے شمال مشرقی دہلی فسادات سے متعلق تمام حقائق کا مطالعہ کرنے کے بعد یہ رپورٹ جاری کی ہے۔
View more
Sun, 09 Oct 2022 10:37:13
راجستھان کے جودھپور سے بڑی خبر سامنے آئی ہے، جہاں یکے بعد دیگرے 6گیس سلینڈرپھٹنے سے 4 لوگوں کی موت ہوگئی ہے،اور16لوگ زخمی ہوگئے ہیں،کئی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
View more
Sat, 08 Oct 2022 22:59:05
کانگریس صدارتی انتخاب کے پیش نظر 8 اکتوبر نام واپس لینے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی۔ ملکارجن کھڑگے اور ششی تھرور دونوں میں سے کسی نے بھی اپنا نام واپس نہیں لیا، یعنی آئندہ 17 اکتوبر کو ووٹنگ کے ذریعہ پارٹی صدر منتخب کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں آج کانگریس سنٹرل الیکشن اتھارٹی کے چیئرمین مدھوسودن مستری نے پریس کانفرنس کر تفصیلی جانکاری دی۔
View more
Sat, 08 Oct 2022 22:53:47
مہاراشٹر کے ناسک میں ہفتہ کے روز صبح کی اولین ساعتوں میں مسافروں سے بھری لگژری بس میں آگ لگنے سے کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ مہلوکین میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ اس حادثے میں 38 دیگر مسافر جھلس گئے ہیں۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
View more
Sat, 08 Oct 2022 22:48:36
ہندوستان نے روس سے تیل خریدنے کے حوالے سے بڑا بیان جاری کر کے اپنا موقف واضح کر دیا ہے۔ مرکزی پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ حکومت ہند کا یہ اخلاقی فرض ہے کہ وہ اپنے لوگوں کو توانائی فراہم کرے۔ ہندوستانی حکومت کو جہاں سے تیل ملے گا وہ خریدنا جاری رکھے گی۔ پوری نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کسی نے بھی ہندوستان کو روس سے تیل خریدنے سے منع نہیں کیا ہے۔
View more
Sat, 08 Oct 2022 22:39:05
کرناٹک میں ’بھارت جوڑو یاترا‘ کی قیادت کرتے ہوئے راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’مجھے جھوٹا بنانے کے لیے اور غلط طریقے سے پیش کرنے کے لیے ہزاروں کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔‘‘
View more
Sat, 08 Oct 2022 22:33:54
تلنگانہ راشٹر سمیتی (ٹی آر ایس) کا نام بدل کر بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) کر دیا گیا ہے اور پارٹی سربراہ چندرشیکھر راؤ اسے قومی پارٹی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ حالانکہ پارٹی کا نام بدلے جانے کے بعد کئی سیاسی لیڈران نے اسے بلاوجہ کی کوشش قرار دیا ہے۔ اب اس تعلق سے کانگریس کے سینئر لیڈر ملکارجن کھڑگے کا بیان سامنے آیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy