Thu, 06 Oct 2022 12:36:28
پریش میستا کی غیر فطری موت کی تحقیقات کے بعد اسے غرقابی کا نتیجہ قرار دینے والی سی بی آئی کی رپورٹ سامنے آنے پر رکن اسمبلی یو ٹی قادر نے بی جے پی سے مطالبہ کیا ہے کہ اسے ریاست کے عوام سے مانگنی چاہیے ۔
View more
Thu, 06 Oct 2022 12:05:44
امیتابھ بچن کی مشہور فلم ’سلسلہ‘ کا ایک مشہور گیت ہے ’یہ کہاں آ گئے ہم...‘۔ ریکھا اور امیتابھ پر فلمایا گیا یہ گیت انتہائی رومانی گیت ہے۔ آج صبح یعنی 5 اکتوبر کا اخبار دیکھ کر میرے منھ سے بے ساختہ یہ گیت مچل اٹھا۔ لیکن اس کی وجہ کوئی رومانی بات نہیں بلکہ دو انتہائی دردناک خبریں تھیں۔
View more
Thu, 06 Oct 2022 11:58:10
کیرالہ میں وڈّکن چیری کے قریب منگلم میں جمعرات کی صبح سیاحوں کی بس اور سرکاری کےایس آر ٹی سی کی بس کے درمیان ٹکر میں 9 افراد ہلاک اور 40 دیگر زخمی ہو گئے۔
View more
Thu, 06 Oct 2022 11:43:12
وزیراعلی تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے کہا ہے کہ کرناٹک میں آئندہ انتخابات میں بھارت راشٹرا سمیتی کا جھنڈا لہرایا جانا چاہیے۔ ٹی آر ایس کاجنرل باڈی اجلاس حیدرآباد میں اس کے ہیڈکوارٹرس تلنگانہ بھون میں منعقد ہوا جس میں تلنگانہ راشٹرا سمیتی کا نام بدل کر بھارتیہ راشٹرا سمیتی کرنے کی قرارداد کو منظور کیا گیا۔
View more
Thu, 06 Oct 2022 11:25:24
گزشتہ 9 دنوں سے جاری412 ویں دسہرہ تقریبات کا آج بروز چہارشنبہ جمبو سوراری کے ساتھ اختتام ہوا۔وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی نے شاہی محل کے سامنے اسٹیج کے ذریعے شام 5:37بجے57سالہ ابھیمنیو نامی ہاتھی پر رکھے گئے750 کلو وزنی سونے کے تخت پر رکھی گئی چامنڈیشوری دیوی کی مورتی پر پھول نچھاور کرکے دسہرہ جلوس کا افتتاح کیا۔
View more
Thu, 06 Oct 2022 11:17:10
امریکہ کے کیلیفورنیا میں اغوا ہونے والے ہند نژاد خاندان کے 4 افراد کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔ مہلوکین میں ایک 8 ماہ کی بچی بھی شامل ہے۔ مرسڈ کاؤنٹی کے شیرف ورن وارنیک نے بتایا کہ مقتولین کی لاشیں اسی علاقے سے برآمد کی گئی ہیں اور یہ واقعہ انتہائی خوفناک ہے۔
View more
Thu, 06 Oct 2022 11:14:18
اتراکھنڈ کے پوڑی گڑھوال ضلع میں باراتیوں سے بھری بس گہری کھائی میں گرنے کے بعد بدھ کی شام دیر گئے امدادی کارروائی مکمل ہو گئی۔ اس اندوہناک حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 32 ہو گئی ہے، جب کہ کل 18 باراتیوں کے زخمی ہیں۔
View more
Thu, 06 Oct 2022 11:08:46
مغربی بنگال کے جلپائی گوڈی ضلع کے مالبازار میں دریائے مال میں آنے والے سیلاب کی وجہ سے کئی درجن افراد بہہ گئے، جن میں سے 8 کی موت ہو گئی، جبکہ متعدد لاپتہ ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق لاپتہ ہونے والوں کی تعداد 40 کے قریب ہے۔ رپورٹ کے مطابق مقامی لوگ درگا دیوی کی مورتیوں کے وسرجن کے لیے وہاں جمع ہوئے تھے۔
View more
Thu, 06 Oct 2022 11:03:48
گجرات کے وڈودرہ واقع گوروا علاقہ میں منگل کی شب مذہبی پرچم لہرانے کو لے کر دو گروپوں میں ہوا تشدد فرقہ وارانہ تصادم میں بدل گیا۔ دونوں گروپوں نے جم کر پتھراؤ کیا جس کے بعد پولیس نے بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا اور بارہ سے زائد لوگوں کو حراست میں لے لیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy