Wed, 05 Oct 2022 19:16:17
مرکز کی نریندر مودی حکومت نے جمہوری عمل کو نظر انداز کرتے ہوئے مرکزی پارلیمانی کمیٹیوں سے اپوزیشن کو عملاً باہر کر دیا ہے۔ منگل کو ہونے والی ردوبدل کے بعد اب اہم پارلیمانی کمیٹیوں کی چیئرمین شپ اپوزیشن جماعتوں کے پاس نہیں رہی۔ اب داخلہ، انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی)، دفاع، خارجہ امور، مالیات اور صحت سے متعلق اہم پارلیمانی کمیٹیوں کی سربراہی بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کے پاس ہے۔
View more
Wed, 05 Oct 2022 19:09:00
اتراکھنڈ کے اترکاشی میں برفانی طوفان کی زد میں آنے والے کئی درجن ٹرینز اور زیر تربیت کوہ پیماؤں میں سے 28 ہنوز لاپتہ ہیں۔ فضائیہ نے ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اب تک 26 افراد کو محفوظ نکال لیا گیا ہے، جبکہ 4 افراد کی لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں۔
View more
Wed, 05 Oct 2022 19:06:11
ملک بھر میں گربا رقص کی تقریب میں مسلمانوں کے داخل ہونے کے خلاف ہندو تنظیموں کی جانب سے چھیڑی گئی مہم کے درمیان گجرات سے ایک حیران کن ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں سادہ لباس پہنے کچھ افراد کچھ نوجوانوں کو یکے بعد دیگرے بجلی کے کھمبے سے باندھ کر لاٹھیوں سے پیٹ رہے ہیں۔
View more
Wed, 05 Oct 2022 19:04:01
دہلی پولیس نے مفرور اقتصادی مجرم وجے مالیہ کے خلاف چیک باؤنس معاملہ میں خصوصی عدالت میں حاضر نہ ہونے پر ایک تازہ ایف آئی آر درج کی ہے۔ راؤوز ایونیو کی عدالت میں سماعت جاری تھی۔ عدالت نے کہا کہ ملزم اس کے سامنے پیش ہونے کو تیار نہیں۔ اس کے بعد عدالت نے دہلی پولیس کو ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا۔
View more
Wed, 05 Oct 2022 18:59:02
ماحولیات کو نظر انداز کرنے کو لے کر اس وقت نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی) کا رویہ سخت نظر آ رہا ہے۔ 15 دن قبل ہی دہلی سمیت پورے این سی آر میں گریپ سسٹم نافذ کر دیا گیا ہے۔
View more
Wed, 05 Oct 2022 18:55:57
اتر پردیش میں آگرہ کے گھنی آبادی والے علاقے میں واقع ایک اسپتال میں بدھ کی صبح آگ لگ گئی، جس میں اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر راجن، ان کی بیٹی اور 14 سالہ بیٹے رشی کی جھلس کر موت ہوگئی۔
View more
Wed, 05 Oct 2022 13:10:27
سبرامنیا - جالسور اسٹیٹ ہائی وے پر پیش آئے ایک المناک حادثہ میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے اسکوٹر پر سوار بھائی اور بہن ہلاک ہوگئے ۔
View more
Wed, 05 Oct 2022 12:34:44
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے ریاستی صدر عبدالمجید میسور نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ2017 میں پریش میستا نامی نوجوان غلطی سے جھیل میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔ جیسے ہی بی جے پی نے ایک ہندو کی لاش دیکھی اس نے اسے اپنے سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرنے کے لیے میدان میں کود پڑی۔
View more
Wed, 05 Oct 2022 12:25:34
کیجریوال حکومت دہلی کی سڑکوں کو خوبصورت، محفوظ اور عالمی معیار کا بنانے کے لیے مشن موڈ میں کام کر رہی ہے س سلسلے میں نائب وزیر اعلیٰ اور پی ڈبلیو ڈی کے وزیر منیش سسودیا نے آج بتایا کہ شمال اور شمال مغربی دہلی میں 7.78 کلومیٹر طویل 5 بڑی سڑکوں کو مضبوط اور خوبصورت بنانے کے لئے 11.36 کروڑ روپے کے منصوبے کو منظوری دی گئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy