Tue, 04 Oct 2022 12:11:00
گجرات کے وڈورا میں گربا کے بعد فرقہ وارانہ تصادم کی اطلاع ہے۔ ’اے بی پی نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق دو گروپوں نے ایک دوسرے پر پتھربازی کی، جس کی اطلاع موصول ہونے پر پولیس موقع پر پہنچی اور تقریباً 40 افراد کو گرفتار کر لیا۔ علاقہ میں بھری تعداد میں پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کی گئی ہے۔
View more
Tue, 04 Oct 2022 11:36:11
ریاستی حکومت نے خراب انفراسٹرکچر اور دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے 22مولانا آزاد ماڈل اسکولوں کو بند کردینے کا فیصلہ لیا ہے۔
View more
Tue, 04 Oct 2022 11:32:27
شہر بنگلورو میں 8سالہ لڑکے پر آوارہ کتوں نے حملہ کرکے شدید طور پر زخمی کردیا۔ اطلاع کے مطابق شہر کے ہوراماؤ کے قریب راجنا لے آؤٹ میں 5کتوں کے ایک گروہ نے کوپل سے تعلق رکھنے والے مزدور کے لڑکے یشونت پر حملہ کردیا۔
View more
Tue, 04 Oct 2022 11:22:56
راجدھانی دہلی میں ایک بار پھر ڈینگی بخار تیزی سے پھیل رہا ہے۔ دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کی طرف سے پیر کے روز جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے قومی راجدھانی میں ڈینگی کے 412 معاملے سامنے آئے ہیں۔ تاہم اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں شہر میں ڈینگی کے سب سے زیادہ 693 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی۔
View more
Tue, 04 Oct 2022 11:15:16
کانگریس صدر سونیا گاندھی 6 اکتوبر کو کرناٹک میں بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوں گی۔ حالانکہ وہ زیادہ وقت تک ساتھ نہیں چلیں گی۔ منگل یعنی 4 اکتوبر اور بدھ یعنی 5 اکتوبر کو بھارت جوڑو یاترا دسہرا کے سبب رکی رہے گی۔
View more
Tue, 04 Oct 2022 11:10:08
ملک کی قومی راجدھانی میں پولیس نے ممنوعہ تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے خلاف شاہین باغ پولیس اسٹیشن میں یو اے پی اے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا اور اس کی ملکیتی جائیدادوں کے خلاف کارروائی شروع کردی۔
View more
Tue, 04 Oct 2022 11:07:39
گجرات اسمبلی انتخابات قریب ہیں۔ اس حوالے سے سیاسی جماعتوں میں بھی ہلچل مچی ہوئی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی ایک بار پھر اقتدار حاصل کرنے کے لیے اپنی تمام تر کوششیں لگا رہی ہے اور پی ایم نریندر مودی سے لے کر وزیر داخلہ امت شاہ تک میدان میں اترے ہیں۔
View more
Tue, 04 Oct 2022 10:54:30
ہندوستان، چین اور ایران کیلئے راحت بھری خبر ہے۔ تینوں ممالک میں ہنگامہ مچانے کے بعد خبر ملی ہے کہ مہان ایئر کی فلائٹ نمبر ڈبلیو581 بغیر کسی پریشانی کے چین کے گنوانگ جھاؤ پہنچ گئی ہے۔
View more
Tue, 04 Oct 2022 10:47:16
گزشتہ پانچ سال قبل ہوناور میں پریش میستا نامی نوجوان کی مشکوک موت کو مسلمانوں کے ذریعہ کیا گیا قتل کا نام دے کر پورے ضلع میں فرقہ وارانہ ہنگامے اور فساد کرنے والی بی جے پی اور ہندوتوا وادی تنظیموں اورلیڈروں کے گال پر اس وقت زبردست طمانچہ لگا جب اس معاملے کی تحقیقات کرنے والی مرکزی ایجنسی سی بی آئی نے ہوناور عدالت میں 'بی' رپورٹ داخل کرتے ہوئے کہا کہ یہ قتل نہیں بلکہ ایک حادثاتی موت ہے ۔ عدالت ا
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy