Mon, 10 Oct 2022 20:45:11
سپریم کورٹ نے پیر کے دن ایک درخواست کی سماعت سے انکار کردیا جس میں مرکز کو یہ ہدایت دینے کی گزارش کی گئی تھی کہ گائے کو قومی جانور قراردیا جائے۔
View more
Mon, 10 Oct 2022 20:38:55
مغربی بنگال کے علاقے مومن پور میں گزشتہ رات دو برادریوں کے درمیان حالات کشیدہ ہو گئے اور اس کے بعد شدید تشدد اور توڑ پھوڑ کی گئی۔ کئی گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی گئی اور آتشزدگی بھی کی گئی۔ پورے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور بڑی تعداد میں پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔
View more
Mon, 10 Oct 2022 20:34:44
خواتین کے قومی کمیشن(NCW) نے ایک نوٹس میں عام آدمی پارٹی کے گجرات صدر گوپال اٹالیہ کو 13 اکتوبر کو کمیشن کے سامنے پیش ہونے کو کہا ہے۔
View more
Mon, 10 Oct 2022 20:30:00
مہاراشٹر میں شیوسینا پارٹی کے انتخابی نشان کو لے کر تنازع تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ 10 اکتوبر 2022 کو ادھو ٹھاکرے نے شیوسینا کے نشان اور نام پر الیکشن کمیشن کی طرف سے لگائی گئی پابندی کو دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔
View more
Mon, 10 Oct 2022 20:22:58
بے موسم بارش نے پورے شمال ہند میں قہر برپا کر رکھا ہے۔ دہلی، اتر پردیش، اتراکھنڈ، راجستھان اور مدھیہ پردیش کے کئی علاقوں میں بارش کے سبب معمولات زندگی درہم برہم ہو چکی ہے۔ کئی دنوں سے ہو رہی بارش نے کسانوں کو بھی مشکل میں ڈال دیا ہے۔
View more
Mon, 10 Oct 2022 20:20:07
سپریم کورٹ کالجیم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کالجیم کے دو اراکین نے ججوں کے انتخاب اور تقرری کے سرکولیشن پر اپنا اعتراض ظاہر کیا ہے۔
View more
Mon, 10 Oct 2022 20:17:07
اتر پردیش کے تمام اضلاع میں بارش کی وجہ سے حالات اتنے بگڑ گئے ہیں کہ ندیوں کے پانی کی سطح بڑھنے سے کئی علاقوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ موسم کے پیش نظر نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا، مراد آباد، بجنور، کانپور، آگرہ، بلند شہر وغیرہ سمیت کئی اضلاع میں پیر کو اسکولوں میں چھٹیوں کا حکم دیا گیا ہے۔
View more
Mon, 10 Oct 2022 20:12:18
ایک نوجوان جوڑی نے اپنے ہی گھر میں پھانسی کا پھندا لگا کر خودکشی کرلی مگر اس انتہائی اقدام کا سبب ابھی معلوم نہیں ہوا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy