Fri, 17 Feb 2023 20:14:29
آسام میں حال ہی میں کم عمری کی شادی کے نام پر تین ہزار سے زائد لوگوں کی گرفتاریوں کا نوٹس لیتے ہوئے ایسوسی ایشن فورپروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) نے آسام کے چار اضلاع کا دورہ کیا اور حقائق جاننے کی کوشش کرتے ہوئے متاثرین کو قانونی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی۔ اس تعلق سے فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ پیش کرتے ہوئے اے پی سی آر کی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم نے الزام لگایا ہے کہ آسام پولس نے گرفتاریاں کرنے کے
View more
Fri, 17 Feb 2023 00:38:19
گجرات کی ایک عدالت نے بی جے پی رکن اسمبلی ہاردک پٹیل کے خلاف 2017 کے ایک معاملے میں گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے۔ دراصل 2017 کے ایک معاملے میں عدالت کے سامنے پیشی کا حکم دیا گیا تھا جس کی خلاف ورزی پر سریندر نگر ضلع کی عدالت نے یہ گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے۔
View more
Fri, 17 Feb 2023 00:32:33
کانگریس نے جمعرات کے روز واضح لفظوں میں کہا کہ اڈانی-ہنڈن برگ رپورٹ معاملے کی جانچ کے لیے ایک جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کی ضرورت۔ ایسا اس لیے کیونکہ پورے معاملے میں سیاست-کارپوریٹ گٹھ جوڑ ہے اور صرف جے پی سی ہی گھوٹالے کی جانچ کر سکتی ہے۔
View more
Fri, 17 Feb 2023 00:29:19
عالمی بینک کے سربراہ ڈیوڈ مالپاس نے اعلان کیا ہے کہ وہ موسمیاتی تبدیلی کی پالیسیوں پر صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے ساتھ اختلافات کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں۔ انہوں نے بدھ 15 فروری کو کہا کہ وہ اپنی پانچ سالہ مدت کے اختتام سے دس ماہ قبل جون میں ’انسٹی ٹیوٹ فار انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ‘ کو خیرباد کہہ دیں گے۔
View more
Fri, 17 Feb 2023 00:25:58
کانگریس کے سینئر لیڈر جئے رام رمیش نے ’ہم اڈانی کے ہیں کون‘ سیریز کی گیارہویں قسط میں پھر تین سوال پوچھے ہیں۔ انھوں نے ان سوالوں کے ذریعہ ایشو اٹھایا ہے کہ آخر مودی جی کے پی ایم بننے کے بعد اڈانی سے جڑی کمپنیوں کی جانچ کیوں بند کر دی گئی۔
View more
Thu, 16 Feb 2023 14:22:08
رابطہ سوسائٹی اور مجلس اصلاح و تنطیم کی طرف سے دو الگ الگ مقامات پر ایس ایس ایل سی میں زیر تعلیم لڑکوں کے لئے کوچنگ کلاسس کا اہتمام کیا گیا ہے جس سے لڑکے بھرپوراستفادہ کرسکتے ہیں۔
View more
Thu, 16 Feb 2023 12:58:43
محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے باوقار صحافتی ادارہ بی بی سی پر منگل کوکی گئی چھاپہ مار کارروئی کا سلسلہ بدھ کو بھی جاری رہا ۔ بی بی سی کے دہلی اور ممبئی میں واقع دفاتر پر بدھ کو بھی محکمہ انکم ٹیکس کے افسران تلاشی اور ضبطی کی کارروائی کرتے رہے۔ اس دوران بی سی سی نے اعلان کیا کہ وہ ایجنسی سے مکمل تعاون کررہا ہے جبکہ ملازمین کو بھی ہدایت دی کہ وہ بھی تعاون کریں۔
View more
Thu, 16 Feb 2023 12:55:40
کرناٹک میں گئو کشی پر پابندی کے قانون کے خلاف کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ سدارمیا نے منگل کو اسمبلی میں آواز بلند کرتے ہوئےگورنر کی تقریر میں کئے گئے اس دعوے کی تردید کی کہ اس فیصلے سے عوام کو فائدہ پہنچا ہے۔
View more
Thu, 16 Feb 2023 12:50:32
مڈولی گائوںمیں غیر قانونی قبضہ ہٹانے کی مخالفت میں خودسوزی کرنے والی ماں بیٹی کی آخری رسومات بدھ کو سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان بٹھور گھاٹ پر ادا کی گئیں۔ اس بیچ جہاں مہلوکین کے ورثاء کو ۵۔۵؍ لاکھ روپے کی عبوری راحت فراہم کی گئی ہے وہیں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (فائنانس) کو مڈولی گائوں سانحہ کے جانچ کی کمان سونپی گئی ہے۔ اس بیچ معطل ایس ڈی ایم(سب ڈیوژنل مجسٹریٹ) لاپتہ ہیں جبکہ دیگر ملزمین
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy