Wed, 15 Feb 2023 13:02:50
تعلقہ کے بیلور گرام پنچایت کے مارکینڈیشور میں سڑک تعمیر کرنے کے مسئلہ پر رکن اسمبلی اور مقامی نوجوانوں کے بیچ تکرار کا ویڈیو کلپ سوشیل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں مقامی ایم ایل اے کی سڑک کی لمبائی کے تعلق سے اعتراض کرنے والے نوجوانوں پر برستے اور دھمکی آمیز لہجے میں بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔
View more
Wed, 15 Feb 2023 12:58:19
نولّیپاڈی علاقے میں نیشنل ہائی وے کی توسیع کے لئے جے سی بی کی مدد سے مسجد کا اگلا حصہ گرانے کے دوران کئی بجلی کے کھمبے ٹوٹ گئے ۔
View more
Wed, 15 Feb 2023 12:55:26
بیرون ملک ملازمت کے لئے سفر کرنے والوں کو ضروری معلومات فراہم کرنے اور رہنمائی کرنے کے مقصد اڈپی کے ضلع کمشنر دفتر کامپلیکس میں واقع لیبر ڈپارٹمنٹ کے تحت اپنے طرز کا انوکھا 'انٹرنیشنل امیگریشن انفارمیشن سینٹر' کھولا گیا ہے ۔
View more
Wed, 15 Feb 2023 12:39:20
ہنڈن برگ کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد اڈانی گروپ کی پوری دنیا میں رسوائی اور سرمایہ کاروں کے لاکھوں کروڑ روپے کافور ہوجانے کے معاملے کو اپوزیشن کی جانب سے مسلسل اٹھایا جارہا ہے لیکن مرکزی حکومت نہ اسے کوئی مسئلہ مان رہی ہے اور نہ اس پر اپوزیشن کے مطالبہ کے مطابق جانچ کے لئے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی بنانے کو تیار ہے۔
View more
Wed, 15 Feb 2023 12:28:12
وہی ہوا جس کی توقع تھی ، دنیا کے معتبر میڈیا ادارے بی بی سی (برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن)کو گجرات فسادات کے تعلق سے دستاویزی فلم بنانے کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔دہلی اور ممبئی میں واقع اس کے دفاتر پر منگل کی صبح محکمہ انکم ٹیکس بڑی کارروائی کی ۔ لیکن محکمے نے اسے چھاپہ قرار دینے کے بجائے صرف ’سروے ‘ قرار دیا اور کہا کہ فی الحال کوئی چھاپہ نہیں مارا گیا ہے۔
View more
Wed, 15 Feb 2023 12:16:59
اتر پردیش کے کانپور دیہات میں انسداد تجاوزات مہم کے تحت بلڈوزر کارروائی کے دوران ماں-بیٹی کی جل کر ہوئی موت کے بعد اہل خانہ اور مقامی لوگوں کے شدید احتجاج کے بعد ایس ڈی ایم، تھانہ انچارج، چار لیکھ پالوں اور ایک درجن پولیس اہلکاروں سمیت 39 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ کانپور رینج کے انسپکٹر جنرل آف پولیس پرشانت کمار نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ سب ڈویزنل مجسٹریٹ (میتھا) گیانیشور پرسا
View more
Wed, 15 Feb 2023 12:14:29
جنوبی کیرولائنا کی سابق گورنر اور اقوام متحدہ کی سفیر نکی ہیلی نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2024 میں ہونے والے انتخابات میں امریکی صدرارتی عہدے کی امیدوار ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو میں کہا ’’اب پیچھے ہٹنے کا وقت نہیں ہے۔ بلکہ ایک مضبوط اور قابل فخر امریکہ بنانے کا وقت ہے۔‘‘
View more
Wed, 15 Feb 2023 12:09:15
اترپردیش کے ضلع کانپور دیہات میں تجاوزات ہٹانے کے دوران ماں۔بیٹی کی جل کر ہوئی موت کے بعد موقع واردات پر جانے کی کوشش کر رہے ریاستی کانگریس کے عہدیداروں کے قافلے کو اناؤ کے نواب گنج ٹول پلازہ پر پولیس نے روک دیا۔
View more
Wed, 15 Feb 2023 12:05:42
سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے حکمراں جماعت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے منگل کو کہا کہ بی جے پی اقتدار میں ناانصافی، مظالم شباب پر ہیں اور اقتدار کے غرور کی آگ نے ایک کنبے کو خاکستر کر دیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت و انتظامیہ دہشت و ہراسانی کے مظہر بن گئے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy