Thu, 16 Feb 2023 11:00:13
سپریم کورٹ نے ہنڈن برگ رپورٹ کے پیش نظر اڈانی گروپ کی کمپنیوں کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کرنے والی انڈین نیشنل کانگریس کی عرضی پر جمعہ 17 فروری 2023 کو سماعت کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ عدالت عظمیٰ ایل آئی سی (لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا) اور ایس بی آئی کی جانب سے عوامی اداروں کے ایف پی او میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے کے کردار پر تحقیقات کے مطالبہ پر بھی سماعت کرنے پر راضی ہو گئی ہے۔
View more
Thu, 16 Feb 2023 00:33:15
کرناٹک بی جے پی صدر نلین کمار کٹیل نے بدھ کے روزپھر ایک بار ٹیپو سلطان کا نام لے کرعوامی جلسہ میں کہا کہ ٹیپوسلطان کے حامیوں کواس سرزمین سے بھگایا جائے ان کےمطابق جو لوگ بھگوان رام اور بھگوان ہنومان کے بھجن گاتے ہیں انہیں ہی اس سرزمین میں رہنا چاہئے۔ یہاں اُن لوگوں کو نہیں رہنا چاہئے جو 18ویں صدی کے میسور کے حکمران ٹیپو سلطان سے محبت کرتے ہیں۔
View more
Wed, 15 Feb 2023 22:40:38
انکولہ کے گُونڈ بال نیولسے میں ٹپر پلٹ جانے کے نتیجے میں ڈرائیور کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ جس کی شناخت کمٹہ تعلقہ کے دیوگی کے رہائشی شریدھر این دیش بھنڈاری (44) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثہ بدھ کی شام قریب 5:30 بجے پیش آیا۔
View more
Wed, 15 Feb 2023 21:51:00
چھتیس گڑھ کی بھوپیش بگھیل حکومت کسانوں کے حق میں کئے گئے اپنے وعدوں پر کھرا اترتے ہوئے انہیں تمام سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ ریاست کے کسان کس قدر خوشحال ہو رہے ہیں اس کی مثال جنگلات سے بھرے علاقہ ابوجھماڑ میں دیکھی جا سکتی ہے جہاں کے کسان پہلی مرتبہ اپنی فصلوں کو حکومت کی طرف سے طے کی گئی کم از کم امدادی قیمت پر بغیر کسی دلال کے سہارے فروخت کر رہے ہیں۔
View more
Wed, 15 Feb 2023 21:47:55
کیرالہ کے وزیر اعلی پنارائی وجین کو جھٹکا دیتے ہوئے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ان کے سابق پرنسپل سکریٹری ایم شیو شنکر کو کیرالہ کے سیلاب ریلیف میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق اینٹی منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کر لیا ہے۔
View more
Wed, 15 Feb 2023 21:43:52
موسمیاتی تبدیلی میں شدت نے دنیا کا مستقبل خطرے میں ڈال دیا ہے اور اس حوالہ سے جو رپورٹیں سامنے آ رہی ہیں وہ ایک بڑے بحران کی طرف اشارہ کر رہی ہیں۔ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اگر سطح سمندر میں اسی طرح اضافہ ہوتا رہا تو ممبئی اور نیویارک سمیت دنیا کے کئی بڑے شہر سمندر میں غرق آ جائیں گے۔ دنیا بھر میں محسوس کی جا رہی موسمیاتی تبدیلیوں کے درمیان اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے یہ انتباہ دی
View more
Wed, 15 Feb 2023 21:41:39
امریکی ریاست میسوری میں قتل کے الزام میں تقریباً 28 سال جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزارنے والے ایک شخص کو عدالت نے بری کر دیا ہے۔ جج ڈیوڈ میسن کی طرف سے عدالتی سماعت کے بعد 50 سالہ لامر جانسن کو شواہد کی بنیاد پر بے قصور پایا گیا اور اسے منگل کو سینٹ لوئس کے کمرہ عدالت سے باعزت طور پر رہا کر دیا گیا۔ اسے 1994 میں ایک شخص مارکس بوائیڈ کے قتل کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔
View more
Wed, 15 Feb 2023 21:38:58
آسام میں بی جے پی حکومت کو گوہاٹی ہائی کورٹ سے بچپن میں شادی کے الزام میں ہزاروں لوگوں کو گرفتار کرنے پر بڑا دھچکا لگا ہے۔ حکومت کی سرزنش کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے تمام درخواست گزاروں کو فوری اثر سے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
View more
Wed, 15 Feb 2023 21:36:23
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ریاستی اسمبلی میں بجٹ پیش ہونے کے بعد تقریر کرتے ہوئے برٹش براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) کے دفتر میں محکمہ انکم ٹیکس کی ”تفتیش“ پر نریندر مودی حکومت کو نشانہ بنایا۔ ممتا نے الزام لگایا کہ بی بی سی کو مرکز نے مودی کے خلاف سچائی کو ظاہر کرنے کے 'جرم‘ کے لیے نشانہ بنایا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy