Tue, 14 Feb 2023 17:42:15
سعودی اسکالر ولید الغریبی کے قتل کے الزام میں گرفتار نکول میری راجرز (19 سال) آج پیر کو امریکی شہر فلاڈیلفیا کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔اگرچہ ملزمہ نے نے اعتراف جرم نہیں کیا تاہم، پولیس پر امید ہے کہ اس کے پاس جرم کے حوالے سے تمام ثبوت موجود ہیں۔
View more
Tue, 14 Feb 2023 17:26:33
پرتگالی کیتھولک چرچ کے اندر 1950 سے اب تک کم از کم 4,815 نابالغوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ اعدادو شمار ایک ایسی آزاد کمیشن کی طرف سے پیش کیے گئے ہیں جس نے گذشتہ سال 500 سے زیادہ شہادتیں سنیں۔
View more
Tue, 14 Feb 2023 12:53:56
بھٹکل ٹی ایم سی دکانوں کی نیلامی کا مسئلہ پھر ایک بار اس طرح کھڑا ہوگیا ہے کہ ٹی ایم سی کی دکانوں کے کرایہ دار اور ٹی ایم سی صدر سمیت انتظامیہ آمنے سامنے ہوگئے ہیں ۔
View more
Tue, 14 Feb 2023 12:48:59
کے پی سی سی صدر ڈی کے شیو کمار نے آواز دی کہ ملک کی حفاظت کی خاطر کانگریس کو برسراقتدار لایا جائے۔ضلع کے مدور ٹاؤن کے تعلقہ اسٹیڈیم میں منعقد کانگریس پرجا دھونی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی کے شیو کمار نے عوام کو یہ آواز دی۔
View more
Tue, 14 Feb 2023 12:33:51
اتر پردیش کے کانپور دیہات میں پولیس اور انتظامیہ کی بلڈوزر کے ذریعے چلائی جا رہی تجاوزات مخالف کارروائی کے درمیان ایک دلخراش واقعہ پیش آیا، جس میں ایک ماں اور اس کی بیٹی زندہ جل جانے سے ہلاک ہو گئیں۔ اس واقعہ پر مقامی لوگوں میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے اور حزب اختلاف کی جانب سے یوگی حکومت کو سخت تنقید کا سامنا ہے۔
View more
Tue, 14 Feb 2023 12:22:32
پارلیمنٹ میں اڈانی معاملے پر سوال پوچھنے اور وزیراعظم مودی سے ان کی قربتوں کا حوالہ دینے کی پاداش میں راہل گاندھی کو تحریک مراعات شکنی کا سامنا کرنا پڑسکتاہے۔ بی جےپی کے ۲؍اراکین پارلیمان نشی کانت دوبے اور پرلہاد جوشی نے وزیراعظم مودی کے خلاف راہل گاندھی کے بیان پر مراعات شکنی کا نوٹس پیش کیا ہے جس پر لوک سبھا سیکریٹریٹ نے راہل گاندھی کو بدھ تک جواب دینے کا وقت دیا ہے۔
View more
Tue, 14 Feb 2023 12:18:39
آج سے چار سال پہلے 14 فروری 2019 کو جموں و کشمیر کے پلوامہ میں سی آر پی ایف کے قافلے پر دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا۔ آج ان شہیدوں کی برسی ہے جنہوں نے اس حملے میں اپنی جانیں گنوائیں۔ اس دن ملک کی بہادری، جراْت اور وقار یعنی کہ ہمارے جوانوں پر ایسا حملہ کیا گیا جس کا کسی نے تصور بھی نہیں کیا تھا۔
View more
Tue, 14 Feb 2023 12:15:09
جن ادھیکار پارٹی (جے اے پی) کے سربراہ پپو یادو کا قافلہ ایک ہولناک حادثے کا شکار ہو گیا۔ حادثہ اتنا زبردست تھا کہ گاڑی کے پرخچے اڑ گئے۔ رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب پپو یادو پیر کی رات دیر گئے سارن کے مبارک پور سے لوٹ رہے تھے۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ پپو یادو کی سیکورٹی میں تعینات اسکواڈ کی گاڑی الٹ گئی اور سڑک کے کنارے جا گری۔ اسی دوران قافلے میں شامل ایک کار کا اگلا حصہ تباہ ہو گیا
View more
Tue, 14 Feb 2023 12:12:24
مہاراشٹر میں ایک ہی دن دو مقامات پر بم دھماکے کی دھمکیاں فون پر دی گئی ہیں جس سے پولیس الرٹ ہو گئی ہے۔ دھمکی آمیز فون کے بعد ایک ہلچل سی دیکھنے کو مل رہی ہے اور معاملے کی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy