Sat, 18 Feb 2023 11:05:27
کانگریس کے سینئر لیڈر جئے رام رمیش گزشتہ کچھ دنوں سے ’ہم اڈانی کے ہیں کون‘ سیریز کے ذریعہ مودی حکومت کو لگاتار کٹہرے میں کھڑا کر رہے ہیں۔ آج پھر اس سیریز کے تحت 12ویں قسط کے سوالات پی ایم مودی اور ان کی حکومت کے سامنے رکھے گئے ہیں۔ جئے رام رمیش نے جاری بیان میں لکھا ہے کہ ’’محترم وزیر اعظم مودی جی، جیسا کہ وعدہ کی اتھا، آپ کے لیے آج کا تین سوالوں کا سیٹ پیش ہے۔ ہم اڈانی کے ہیں کون سیریز کی بارہ
View more
Sat, 18 Feb 2023 01:30:04
آسام کے دھُبری ضلع میں فروری- 2023 کے پہلے ہفتے کے اعداد و شمار کے مطابق 2510 ایسی خواتین حاملہ ہیں، جن کی عمر 18 سال سے کم ہے۔ اس ضلع میں بچوں کی شادی کو روکنے کے لیے 374 معاملے درج کیے جا چکے ہیں۔ اس ضلع کی جیلیں کھچاکھچ بھر گئی ہیں اور گاؤں کے گاؤں خالی ہو رہے ہیں۔
View more
Fri, 17 Feb 2023 22:00:41
شیوسینا کے دو گروپ (ادھو ٹھاکرے اور ایکناتھ شندے) میں جاری اصلی ’شیوسینا‘ کی جنگ پر آج الیکشن کمیشن نے اپنا اہم فیصلہ سنا دیا ہے۔ ادھو ٹھاکرے اور ایکناتھ شندے گروپ کے درمیان چل رہی رسہ کشی کو جمعہ کے روز انتخابی کمیشن نے ختم کرتے ہوئے حکم سنایا کہ پارٹی کا نام ’شیوسینا‘ اور پارٹی کا سمبل (انتخابی نشان) ’تیر اور کمان‘ ایکناتھ شندے گروپ کے پاس رہے گا۔
View more
Fri, 17 Feb 2023 21:55:01
دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر انتخاب کے معاملے میں عام آدمی پارٹی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ سپریم کورٹ نے عرضی پر اہم فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ گورنر کے نامزد کردہ 10 کونسلرز (ایلڈر مین) میئر کے انتخاب میں ووٹ ڈالنے کے اہل نہیں ہیں۔
View more
Fri, 17 Feb 2023 21:49:39
بہار کے روہتاس ضلع کے چناری تھانہ علاقے میں جمعہ کو گپتا دھام جانے والی ایک پک اپ وین الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 3 افراد کی موت ہو گئی جبکہ 15 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
View more
Fri, 17 Feb 2023 21:47:01
کانگریس نے مرکز پر الزام لگایا ہے کہ حکومت نے ملک میں بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کی مدد نہ کر کے ملک میں بے روزگاری کا مسئلہ بڑھا دیا ہے۔ پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے سرمایہ داروں کو مزید فائدے دینے کے لیے اس شعبہ کی صنعتوں کو نقصان پہنچایا ہے۔
View more
Fri, 17 Feb 2023 20:52:47
چیتن شرما ہمیشہ خبروں میں رہے ہیں چاہے میچ میں ان کی آخری گیند پر جاوید میاں داد کے ذریعہ چھکا ما رکر میچ جیتنا ہو یا پھر چیف سلیکٹر کے طور پر اسٹنگ میں اپنے خیالات کا اظہار کرنا۔ دراصل، بی سی سی آئی کے چیف سلیکٹر چیتن شرما نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وہ حال ہی میں ایک نیوز چینل کے اسٹنگ آپریشن کی وجہ سے تنازعات میں گھرے تھے۔
View more
Fri, 17 Feb 2023 20:39:21
پارلیمنٹ میں عرضی داخل کرنے کا انتظام کرنے سے متعلق عرضی پر سپریم کورٹ چار ہفتہ بعد سماعت کرے گا۔ اس عرضی میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مرکزی حکومت اور دیگر کو پارلیمنٹ میں عرضی داخل کرنے اور پیش کردہ ایشوز پر پارلیمنٹ میں مشورہ کا انتظام کرنے کی سپریم کورٹ ہدایت دے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy