Sun, 19 Feb 2023 20:28:13
میوات کے دو نوجوانوں جنید اور ناصر کو نذر آتش کر کے قتل کرنے کے معاملہ میں اہل خانہ نے اتوار (19 فروری) کو احتجاج کیا اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ خیال رہے کہ راجستھان کے بھرت پور ضلع کے رہائشی نوجوانوں کو ہریانہ کے میوات میں گئو کشی کے نام پر زدوکوب کیا گیا تھا اور پھر انہیں گاڑی سمیت نذر آتش کر دیا گیا تھا۔
View more
Sun, 19 Feb 2023 20:26:24
ترکی اور شام میں 6 فروری کی علی الصبح آنے والے 7.8 شدت کے ہولناک زلزلے سے ہونے والی تباہی میں مرنے والوں کی تعداد میں ہر گزرتے دن اضافہ ہو رہا ہے اور اموات کی مجموعی تعداد 46 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ زلزلے کے تیرہ روز گزرنے کے بعد بھی امدادی سرگرمیاں اور ملبے سے لاشوں وزخمیوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔
View more
Sun, 19 Feb 2023 20:25:01
کانگریس نے کہا ہے کہ چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور میں ہونے والی پارٹی کی 85ویں کنونشن میں تقریباً 15 ہزار نمائندوں کو مدعو کیا گیا ہے، جس میں پارٹی کے ضلع، ریاستی اور قومی سطح کے عہدیداروں کو مدعو کیا گیا ہے۔
View more
Sun, 19 Feb 2023 20:05:22
اقلیتوں کے مسائل پر گفتگو کرنے کے لئے جماعت اسلامی ہند کے اعلیٰ سطح کے لیڈروں نے آر ایس ایس کے ذمہ داران کے ساتھ جو ملاقات کی تھی اس پر بعض حلقوں میں سخت تنقید کی جا رہی ہے اور اس ملاقات پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں ۔
View more
Sun, 19 Feb 2023 17:55:28
ساحل آن لائن کا اُردو اور کنڑا ویب پورٹل نئے طریقہ سے ڈیزائن کیا جارہا ہے اور کام تیز رفتاری کے ساتھ جاری ہے۔ ویب پورٹل کا کام جاری ہونے کی وجہ سے گذشتہ ایک ماہ سے ساحل آن لائن ویب پورٹل کا سرور، بار بار ڈاون ہورہا ہے، جس سے قارئین کو نیوز پڑھنے میں دشواریاں پیش آرہی ہیں۔ ادارہ اس کے لئے تمام قارئین سے معذرت خواہ ہے۔
View more
Sun, 19 Feb 2023 12:56:32
وزیراعلیٰ نتیش کمارنے اپوزیشن کے وسیع تر اتحاد کو یقینی بنانے کے لئے کانگریس سے جلد فیصلہ کرنےکی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ’’ اگر سب لوگ مل کر لڑیں گے تو بی جےپی ۱۰۰؍ سے بھی کم سیٹوں پر سمٹ جائے گی۔‘‘ نتیش کمار یہاں سری کرشن میموریل ہال میں سی پی آئی ایم ایل کے قومی کنونشن سے خطاب کررہے تھے۔
View more
Sun, 19 Feb 2023 12:52:32
مرکزی الیکشن کمیشن کی جانب سے شیو سینا کا نام اور انتخابی نشان ’ تیر کمان ‘ حیرت انگیز طور پر ایکناتھ شندے گروپ دینے کے فیصلے بعد پارٹی سربراہ ادھو ٹھاکرے پوری طرح سے فارم میں نظر آرہے ہیں۔ ان کے تیور اور ان کا انداز وہی پرانے شیو سینکوں جیسا نظر آرہا ہے۔
View more
Sun, 19 Feb 2023 11:59:58
فروری کا مہینہ ختم ہونے سے پہلے ہی گرمی کی شدت محسوس ہونا شروع ہو گئی ہے۔ دہلی، یوپی، بہار اور راجستھان سمیت شمالی ہندوستان میں موسم نے کروٹ لے لی ہے۔ سردیوں کی رخصتی کے ساتھ ہی گرمیوں نے دستک دے دی ہے۔ دن میں سورج کی تپش اب پریشان کر رہی ہے۔ تاہم ٹھنڈی ہواؤں کے اثر سے رات کے وقت ہلکی سردی محسوس کی جا رہی ہے۔
View more
Sun, 19 Feb 2023 11:54:52
قومی راجدھانی دہلی میں نکی یادو کے مبینہ قتل کے چند دن بعد دہلی پولیس نے مرکزی ملزم ساحل گہلوت کے والد سمیت پانچ دیگر ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ہفتہ کو یہ جانکاری دی۔ پولیس نے کہا کہ ساحل کے والد پر اپنے بیٹے کی 'سازش' میں مدد کرنے کا الزام ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy