Tue, 21 Feb 2023 12:37:49
الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے اترپردیش کی راجدھانی کے اسٹیٹ چائلڈ پروٹیکشن ہوم میں چار نوزائدہ بچیوں کی موت پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔ بنچ نے پرنسپل سکریٹری، ویمن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کو ہدایت دی ہے کہ وہ اگلے 3 ہفتوں کے اندر اس معاملے میں جوابی حلف نامہ داخل کریں۔
View more
Tue, 21 Feb 2023 12:11:46
راجدھانی دہلی میں فروری کے مہینے میں ہی لوگ گرمی محسوس کرنے لگے ہیں اور یہاں گرمی نے 55 سال میں تیسری مرتبہ ریکارڈ قائم کیا ہے۔ خیال رہے کہ، پیر (20 فروری) کو راجدھانی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 9 ڈگری زیادہ یعنی 33.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا اور یہ 1969 کے بعد فروری کا تیسرا گرم ترین دن تھا۔
View more
Tue, 21 Feb 2023 11:57:12
اسمرتی مندھانا (87) کی دھماکہ خیز نصف سنچری کی بدولت ہندوستان نے بارش سے متاثرہ میچ میں آئرلینڈ کو 5 رن سے شکست دے کر خواتین کے ٹی-20 ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔ ہندستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آئرلینڈ کے سامنے 155 رن کا ہدف رکھا، جس کے جواب میں آئرلینڈ نے 8.2 اووروں میں دو وکٹوں کے نقصان پر 54 رن بنائے، حالانکہ وہ ڈک ورتھ لوئس طریقہ کار سے 5 رنز پیچھے رہ گیا۔
View more
Tue, 21 Feb 2023 11:06:26
ترکی اور شام ایک بار پھر شدید زلزلے سے لرز اٹھے، انطاکیہ میں 6.4 کے زلزلے کے باعث تین افراد جاں بحق جبکہ مجموعی طور پر 680 سے زائد زخمی ہوگئے اور کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں، ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
View more
Tue, 21 Feb 2023 00:10:54
گجرات حکومت نے سپریم کورٹ کے سامنے اپنی بات رکھتے ہوئے کہا ہے کہ 2002 کے گودھرا ٹرین آتش زدگی معاملے میں قصوروار افراد ریاستی پالیسی کے تحت وقت سے قبل رِہائی کے لیے اہل نہیں ہیں۔
View more
Tue, 21 Feb 2023 00:05:39
برازیل کی ساؤ پالو ریاست کے ساحل پرشدید بارش کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں اتوار کو کم از کم 36 افراد ہلاک ہو گئے۔ ریاستی حکومت نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ مقامی ٹیلی ویژن چینل گلوبونیوز نے اطلاع دی ہے کہ متاثرین میں ایک سات سالہ بچی بھی شامل ہے جو گھر پر پتھر گرنے سے اور ایک خاتون درخت گرنے سے ہلاک ہو گئی۔
View more
Tue, 21 Feb 2023 00:02:57
جنوری میں ہر دن ہندوستانی انشورنس کمپنیوں پر 1.6 ملین سے زیادہ سائبر حملوں کو روکا گیا۔ پیر کے روز ایک رپورٹ میں یہ جانکاری دی گئی۔ انشورنس سیکٹر کی 114 ویب سائٹس پر مجموعی طور پر 49844877 سائبر حملے درج کیے گئے۔
View more
Tue, 21 Feb 2023 00:00:53
بہار کی سیاست میں ایک بار پھر زبردست ہلچل دیکھنے کو مل رہی ہے۔ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ساتھ کئی دنوں سے جاری ناراضگی کے درمیان اوپیندر کشواہا نے جنتا دل یو کو الوداع کہنے کا اعلان کر دیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy