Sun, 19 Feb 2023 11:28:26
سابق چیف جسٹس آف انڈیا یو یو للت نے ججوں کی تقرری سے متعلق کالجیم سسٹم پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اسے ایک فل پروف اور پرفیکٹ ماڈل قرار دیا ہے۔ انھوں نے ہفتہ کے روز عدالتی تقرری اور اصلاح پر منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بیان دیا۔ انھوں نے کہا کہ آئینی عدالتوں کے ججوں کے لیے ناموں کی سفارش کرنے میں ایک سخت عمل شامل ہوتا ہے۔
View more
Sun, 19 Feb 2023 11:25:47
ہریانہ کے میوات میں گزشتہ دنوں دو مسلم نوجوانوں کے ہوئے بہیمانہ قتل نے کئی طرح کے سوال کھڑے کر دیے ہیں۔ یہ معاملہ سرخیوں میں ہے اور لگاتار متاثرہ کنبہ کو انصاف دلانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
View more
Sun, 19 Feb 2023 11:23:38
مرکزی حکومت نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے سینئر لیڈر اور جھارکھنڈ کے سابق گورنر رمیش بیس کو مہاراشٹر کے 20،ویں گورنر کے طور پر بنایا ہے۔ بمبئی ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس ایس وی گنگاپور والا نے راج بھون میں منعقدہ ایک مختصر تقریب میں بیس کو عہدے کا حلف دلایا۔
View more
Sun, 19 Feb 2023 11:04:49
وومنس ٹی-20 عالمی کپ کرکٹ میچ میں آج ہندوستانی ٹیم نے انگلینڈ کا زبردست مقابلہ کیا، لیکن آخر میں ہرمن پریت کور کی ٹیم 11 رنوں سے ہار گئی۔ ہندوستانی ٹیم کے سامنے 20 اوور میں 152 رن بنانے کا ہدف خاتون انگلش بلے بازوں نے دیا تھا، لیکن ہرمن پریت کور کی قیادت والی ٹیم 5 وکٹ کے نقصان پر محض 140 رن ہی بنا سکی۔ ہندوستان کے لیے اسمرتی مندھانا اور رِچا گھوش نے شاندار بلے بازی کی، لیکن یہ ٹیم کی جیت کے لی
View more
Sun, 19 Feb 2023 10:59:43
کانگریس کے سینئر لیڈر جئے رام رمیش نے آج ایک بار پھر’ہم اڈانی کے ہیں کون‘ سیریز کے مودی حکومت سے تین سوال پوچھے ہیں۔
View more
Sat, 18 Feb 2023 22:58:37
ہندوں کا سالانہ تہوار مہاشیوراتری کے موقع پر آج ہفتہ صبح رنجن انڈین گیس ایجنسی کی قیادت میں ایک پیدل ریلی بھٹکل کے چولیشورمندرسے مرڈیشورمندر تک نکالی گئی۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں تہوار میں شریک ہونے والے لوگ موجود تھے۔
View more
Sat, 18 Feb 2023 21:07:36
دہلی میں میئر الیکشن کو لے کر جاری تنازعہ کے درمیان ایک بڑی خبر سامنے آ رہی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق دہلی میں 22 فروری کو میئر کا انتخاب ہوگا اور اس کے لیے لیفٹیننٹ گورنر نے دہلی حکومت کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔
View more
Sat, 18 Feb 2023 21:03:27
قومی راجدھانی دہلی فضائی آلودگی کے محاذ پر ایک مرتبہ پھر ناکام نظر آ رہا ہے اور اسے دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ چند دنوں میں دہلی کی ہوا کے معیار (اے کیو آئی) میں بہتری ریکارڈ کی گئی۔
View more
Sat, 18 Feb 2023 20:55:34
ہندوستان میں ای-کورٹس یعنی الیکٹرانک عدالتیں کام ضرور کر رہی ہیں، لیکن کارگزاری ویسی نہیں ہے جیسی کہ امید کی جا رہی تھی۔ اس سلسلے میں ایک پارلیمانی کمیٹی نے فکر مندی ظاہر کی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy