Tue, 03 Sep 2024 11:38:15
سپریم کورٹ نے آج ’بلڈوزر ایکشن‘ کے خلاف سخت تبصرہ کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو پھٹکار لگائی اور کہا کہ قصوروار ہونے پر بھی کسی کے مکان کو منہدم نہیں کیا جا سکتا۔ ساتھ ہی عدالت عظمیٰ نے یہ بھی کہا کہ کسی ناجائز ڈھانچہ کو منہدم کرنے کے لیے پورے قانونی طریقہ پر عمل کیا جانا ضروری ہے۔
View more
Tue, 03 Sep 2024 11:31:30
کانگریس نے جموں و کشمیر میں آئندہ اسمبلی انتخاب کے لیے پیر کے روز چھ امیدواروں پر مشتمل اپنی دوسری فہرست جاری کی۔ اس میں جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی (جے کے پی سی سی) چیف طارق حمید کرّا کو سنٹرل شالٹینگ سیٹ سے میدان میں اتارا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتہ کانگریس نے جموں و کشمیر انتخاب کے لیے اپنے 9 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی تھی۔
View more
Tue, 03 Sep 2024 11:27:34
دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے روز راجدھانی میں کچھ طبقات سے متعلق 30 لاکھ ووٹرس کے نام ووٹر لسٹ سے مبینہ طور پر ہٹائے جانے کے بارے میں تبصرہ سے جڑے ہتک عزتی کے ایک معاملے میں وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اور عام آدمی پارٹی کے دیگر لیڈران کے خلاف کارروائی رد کرنے سے انکار کر دیا۔
View more
Tue, 03 Sep 2024 11:23:43
سپریم کورٹ نے آج ’بلڈوزر ایکشن‘ کے ایک معاملے پر سماعت کے دوران مرکزی حکومت کو سخت پھٹکار لگائی۔ پیر کے روز عدالت عظمیٰ نے واضح لفظوں میں کہہ دیا کہ اگر کوئی شخص قصوروار ثابت ہو بھی جائے تو عمارت منہدم نہیں نہیں کیا جائے گا۔
View more
Tue, 03 Sep 2024 11:18:08
دہلی کے راؤس ایونیو کورٹ نے اوکھلا سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کو 4 دن کے لیے ای ڈی کی ریمانڈ پر بھیج دیا۔ اب انہیں 6 ستمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ گرفتاری کے بعد عام آدمی پارٹی نے اس کارروائی کو لے کر مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ 'آمریت' ہے۔
View more
Tue, 03 Sep 2024 11:13:16
ہماچل پردیش میں پیر کو زوردار بارش کے سبب قومی شاہراہ 707 سمیت مجموعی طور پر 109 سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔ ریاستی ایمرجنسی آپریشن سنٹرل نے یہ جانکاری دی۔
View more
Tue, 03 Sep 2024 11:08:13
سیبی چیئرپرسن مادھبی بُچ معاملہ پر آج ایک بار پھر کانگریس نے پی ایم مودی کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ آئی سی آئی سی آئی پر بھی کانگریس نے سوالوں کی بارش کی ہے۔ کانگریس کا الزام ہے کہ مادھبی بُچ ایک ساتھ تین مقامات سے تنخواہ لے رہی تھیں جو اصول و ضوابط کے خلاف ہے۔
View more
Tue, 03 Sep 2024 11:03:22
سنیوکت کسان مورچہ (ایس کے ایم) نے کہا ہے کہ ہریانہ اور جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں یہ یقینی بنانے کے لیے کہ بی جے پی کی شکست ضروری ہے کہ کسانوں کے دیگر مطالبات بشمول کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کو پورا کیا جائے۔
View more
Tue, 03 Sep 2024 10:56:46
سیبی چیئرپرسن مادھبی پوری بُچ معاملے میں کانگریس لگاتار مودی حکومت کے ساتھ ساتھ متعلقہ اداروں سے بھی سوال کر رہی ہے۔ اس معاملے میں پی ایم مودی کی خاموشی پر بھی سوال ہو رہا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy