Wed, 04 Sep 2024 11:08:07
مہاراشٹر کے ناسک میں ایک ایکسپریس ٹرین میں ’بیف‘ لے جانے کے شبہ میں ایک بزرگ شخص پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار تین اشخاص کی ضمانت عدالت کے ذریعہ رد کر دی گئی ہے۔ اس کے بعد گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی) نے انھیں پھر سے گرفتار کرنے کی تیاری کر لی ہے۔ یہ جانکاری افسران نے دی جس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس کے ذریعہ ملزمین کے خلاف ڈکیتی اور مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کا الزام جوڑے جانے کے بعد عدالت
View more
Wed, 04 Sep 2024 11:04:24
ہریانہ اسمبلی انتخاب میں کانگریس امیدواروں کے انتخاب کو لے کر کانگریس مرکزی الیکشن کمیٹی کی دوسری میٹنگ آج ہوئی۔ منگل کو ہوئی سی ای سی کی اس میٹنگ میں کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے، رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی، جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، ہریانہ انچارج دیپک بابریا اور سابق وزیر اعلیٰ بھوپندر سنگھ ہڈا موجود رہے۔
View more
Wed, 04 Sep 2024 11:00:13
دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کے اختیارات میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ صدر نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کو پارلیمنٹ کے پاس کردہ کسی بھی قانون کے تحت دہلی حکومت پر لاگو کسی بھی اتھارٹی، بورڈ، کمیشن یا قانونی ادارے کی تشکیل کے اختیارات سونپے ہیں۔ وزارت داخلہنے منگل یعنی 03 اگست کو ایک نوٹیفکیشن جاری کرکے یہ اطلاع دی۔
View more
Wed, 04 Sep 2024 10:56:59
کانگریس کے نئے مقرر کردہ سکریٹریوں اور جوائنٹ سکریٹریوں کی ایک میٹنگ منگل کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوئی جس میں پارٹی نے امید ظاہر کی کہ نئی ٹیم جوش و جذبے کے ساتھ کام کرے گی اور کانگریس کو مضبوط کرے گی۔
View more
Wed, 04 Sep 2024 10:48:30
مغربی بنگال کی ممتا بنرجی حکومت نے بڑی کارروائی کی ہے۔ مغربی بنگال کے محکمہ صحت نے آخر کار آر جی کار کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش کو معطل کر دیا ہے۔ انہیں مغربی بنگال میڈیکل کونسل سے بھی معطل کر دیا گیا ہے۔پیر کو سی بی آئی نے آر جی کار اسپتال میں مالی بے ضابطگیوں کے الزام میں سندیپ گھوش سمیت چار لوگوں کو گرفتار کیا۔ کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم پر سی بی آئی اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔
View more
Wed, 04 Sep 2024 10:42:17
راجستھان ہائی کورٹ نے منگل کو عصمت دری کے ایک کیس میں قصوروار قرار دئے جانے کے بعد جودھ پور سینٹرل جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے خود ساختہ سنت آسارام باپو کی پیرول میں پانچ دن کی توسیع کر دی، تاکہ وہ پونے کے مضافات میں واقع ایک آیوروید اسپتال میں علاج کرا سکے۔
View more
Wed, 04 Sep 2024 10:38:51
مغربی بنگال اسمبلی میں آج زنا یعنی عصمت دری مخالف ’اپراجیتا بل‘ اتفاق رائے سے پاس ہو گیا۔ ریاست کے وزیر قانون ملئے گھٹک نے اس بل کو پیش کیا جو 2 گھنٹے کی بحث کے بعد ایوان سے پاس ہو گیا۔ حزب مخالف لیڈر سویندو ادھیکاری نے اس بل میں کچھ ترمیم کی تجویز رکھی جس پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے یقین دلایا کہ مطالعہ کے بعد اس پر غور کیا جائے گا۔
View more
Tue, 03 Sep 2024 21:25:43
بھٹکل تعلقہ کے مشہور سیاحتی مرکز مرڈیشور میں جسم فروشی کا کاروبار چلائے جانے کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کاروار پولیس کی کرائم برانچ ٹیم نے بستی مکی علاقے میں نیشنل ہائی وے پر واقع ایک ہوٹل پر چھاپہ مارا اور تفتیش کے لئے دو افراد کو اپنی تحویل میں لے لیا ۔
View more
Tue, 03 Sep 2024 20:56:55
آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن (آئیٹا) کرناٹک کے لیے 28-2025 کی چار سالہ میعاد کے لئے ریاستی مشاورتی کمیٹی کے اراکین کے انتخابات بروز اتوار ایکم ستمبر 2024 کو اُڈپی کے صالحات کیمپس میں منعقد ہوئے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy