Tue, 03 Sep 2024 19:10:19
اتر پردیش کے 69000 اساتذہ کی بھرتی کے معاملے میں ہائی کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے امیدواروں راجدھانی لکھنؤ میں احتجاج کیا۔ دریں اثنا، مظاہرین نے یوپی کے وزیر آشیش پٹیل، مرکزی وزیر انوپریہ پٹیل رہائش گاہوں اور انوپریہ پٹیل ان کی پارٹی (اپنا دل سونے لال) کی کے باہر زبردست نعرے بازی کی۔
View more
Tue, 03 Sep 2024 17:47:25
کرناٹک کابینی وزیر برائے ہاوسنگ، وقف اور میناریٹی آفئیر بی زیڈ ضمیر احمد خان نے اتوار کو ہبلی کا دورہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ بی جے پی کے ذریعے ختم کئے گئے اقلیتی اسکالر شپ اسکیم کو کرناٹک کی سدرامیا حکومت نے بحال کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم تقریباً 1,300 میڈیکل طلباء کو 5 لاکھ کی اسکالرشپ فراہم کر رہے ہیں۔آگے بتایا کہ کانگریس حکومت نے اقلیتی طلباء کے لیے اسکالرشپ میں 80 کروڑ روپے کی منظ
View more
Tue, 03 Sep 2024 17:39:14
کرناٹک ریاستی خواتین کمیشن نے متاثرہ لڑکی کی ماں کی موت پر شبہ ظاہر کیا ہے، جس نے سابق وزیر اعلیٰ اور بی جے پی لیڈر بی ایس یڈیورپا کے خلاف پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرایا تھا۔ ریاستی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن ناگ لکشمی چودھری نے خاتون کی موت کے معاملے کی تحقیقات کے لیے محکمہ پولیس کو خط لکھا ہے۔
View more
Tue, 03 Sep 2024 17:29:50
نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پاکستان میں گزشتہ دو مہینوں میں مانسون بارش سے ہونے والے حادثات میں مجموعی طور پر 293 افراد ہلاک اور 564 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
View more
Tue, 03 Sep 2024 17:25:34
آر جے ڈی رہنما اور بہار کے سابق نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو نے ذات پر مبنی مردم شماری کے معاملے پر ایک مرتبہ پھر مرکز کی برسراقتدار مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
View more
Tue, 03 Sep 2024 17:20:00
بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے بلڈوزر کی کارروائی پر سپریم کورٹ کے سخت تبصرہ پر ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر یوپی حکومت پر کئی سوال اٹھائے، اپنی مدت کار کو یاد کیا اور قانونی کارروائی کی وکالت کی۔
View more
Tue, 03 Sep 2024 17:16:24
) کولکاتا واقع آر جی کر میڈیکل کالج و اسپتال میں زیر تربیت خاتون ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے بعد جاری ہنگامہ کے درمیان مغربی بنگال اسمبلی میں آج ’اپراجیتا خاتون و اطفال بل (مغربی بنگال مجرمانہ قانون و ترمیم) بل 2024‘ مکمل اتفاق رائے سے پاس کر دیا گیا۔ اس بل کو ’اپراجیتا‘ نام دیا گیا ہے اور بل میں عصمت دری اور متاثرہ کی موت کے قصوروار کو پھانسی کی سزا دینے کا التزام موجود ہے۔ ساتھ ہی عصمت دری او
View more
Tue, 03 Sep 2024 17:11:44
راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) نے کہا ہے کہ ملک میں ذات پر مردم شماری کرائی جانی چاہیے لیکن اسے صرف سیاسی فائدے کے لیے نہیں کرایا جانا چاہیے۔ آر ایس ایس کے اس بیان کے ایک دن بعد کانگریس نے منگل (3 ستمبر) کو سوال کیا کہ اب جب کہ سنگھ کی طرف سے گرین سگنل مل گیا ہے، کیا وزیر اعظم نریندر مودی کانگریس کی ایک اور ضمانت کو ہائی جیک کر کے ذات پر مبنی مردم شماری کرائیں گے؟ کانگریس نے کل پانچ سوال پوچھ
View more
Tue, 03 Sep 2024 17:06:10
کانگریس نے مادھبی پوری بُچ معاملے میں ’آئی سی آئی سی آئی‘ کے جواب پر پھر ایک بار پھر سوالوں کی جھڑی لگا دی ہے۔ کانگریس نے سیبی کی چیئرپرسن مادھبی، آئی سی آئی سی آئی، وزیر اعظم اور وزیر داخلہ پر تلخ اور طنزیہ دونوں انداز میں حملہ کیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy