Wed, 04 Sep 2024 19:24:20
دہلی کی ایک عدالت نے اولڈ راجندر نگر میں سول سروسز کی تیاری کرنے والے 3 طلباء کی ایک کوچنگ سینٹر کے بیسمنٹ میں ڈوب کر ہونے والی موت کے معاملے میں گرفتار 6 ملزمان کو بدھ کے روز 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا۔ رپورٹ کے مطابق، ایڈیشنل چیف جیوڈیشل مجسٹریٹ نشانت گرگ نے ابھیشیک گپتا، دیشپال سنگھ، تجندر سنگھ، ہروندر سنگھ، سربجیت سنگھ اور پرویندر سنگھ کو 18 ستمبر تک عدالتی حراست میں بھیجنے کا حکم دیا۔
View more
Wed, 04 Sep 2024 19:18:07
بار اور بینچ نے رپورٹ کیا ہے کہ دہلی ہائی کورٹ نے سماجی کارکن شرجیل امام کی ضمانت کی عرضی پر فوری سماعت سے انکار کر دیا ہے۔خیال رہے کہ شرجیل امام پر ۲۰۲۰ء کے دہلی فسادات کے تعلق سے غیر قانونی سرگرمیوں کی حفاظت کے ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت سازش کے الزامات پر حراست میں لیا گیا تھا۔
View more
Wed, 04 Sep 2024 17:36:33
دہلی میں منگل کو ہونے والے اسٹینڈنگ کمیٹی کے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور عام آدمی پارٹی (عآپ) نے اپنی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ دہلی کے 12 زونز میں سے بی جے پی نے 7 زونز میں کامیابی حاصل کی جبکہ عام آدمی پارٹی نے 5 زونز میں فتح حاصل کی۔
View more
Wed, 04 Sep 2024 17:29:47
سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی)کے ملازمین نے مرکزی حکومت کو ایک خط لکھا ہے ، جس میں ادارے میں کام کے انتہائی خراب ماحول کی شکایت کی گئی ہے۔
View more
Wed, 04 Sep 2024 17:24:08
مہاراشٹر اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ایم ایس آر ٹی سی) کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے اور دیگر مطالبات کو لے کر دو دنوں سے جاری ہڑتال کے باعث ٹرانسپورٹ خدمات متاثر ہوئیں۔ خاص طور پر گنیش اتسو سے پہلے اس ہڑتال کی وجہ سے لاکھوں مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
View more
Wed, 04 Sep 2024 17:20:41
شیو سینا (یو بی ٹی) کے لیڈر سنجے راؤت نے بدھ کو بدلا پور جنسی استحصال معاملے پر مہاراشٹر حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا، ’’اپوزیشن بدلا پور واقعہ پر بات کر رہی ہے لیکن وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ اس پر کچھ نہیں کہہ رہے ہیں۔‘‘
View more
Wed, 04 Sep 2024 17:17:08
اتراکھنڈ کے اُترکاشی ضلع میں منگل کی رات مسلسل تین گھنٹے تک ہوئی بارش کے بعد وروناوت پہاڑ پر ایک بار پھر زمین کھسکنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ تیز بارش کے درمیان 45 منٹ کے وقفے میں پہاڑی سے 5 مرتبہ زوردار آواز کے ساتھ لینڈ سلائیڈ ہوا۔ بڑی مقدار میں پتھر اور ملبہ گرنے سے مسجد محلہ، جل سنستھان کالونی اور گوفیارا علاقے کے لوگوں میں دہشت پھیل گئی۔
View more
Wed, 04 Sep 2024 17:13:38
کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی نے حال ہی میں کیرالہ کے وائناڈ میں تباہی کا شکار بنے لوگوں کی مدد کے لیے اپنی ماہانہ تنخواہ (دو لاکھ 23 ہزار روپے) عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
View more
Wed, 04 Sep 2024 17:03:51
گزشتہ مرتبہ بی جے پی کی قیادت والی ریاستی حکومت کے دوران جب کالجوں میں حجاب پر پابندی کا مسئلہ سامنے آیا تھا، اُس وقت کنداپور کے ایک کالج میں جس پرنسپل نے خود ہی کالج کا مین گیٹ بند کرکے حجابی مسلم طالبات کو اندر آنے سے روکا تھا اور ان کا تعلیمی سفر روکنے کی کوشش کی تھی اسے موجودہ کانگریسی قیادت والی ریاستی حکومت نے 'بہترین پرنسپل ایوارڈ' سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy