
بھٹکل 31/اگست (ایس او نیوز) : کرناٹک حکومت نے آئی پی ایس افسر رانو گپتا کو بھٹکل سب ڈویژن کا نیا اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) مقرر کیا ہے۔
بہار سے تعلق رکھنے والے رانو گپتا 2024 بیچ کے کرناٹک کیڈر کے آئی پی ایس افسر ہیں۔ وہ 29 دسمبر 2025 سے ضلع ٹمکورو میں ڈسٹرکٹ پروبیشنری ٹریننگ (DPT) افسر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
حکومت کی جانب سے جاری کردہ تازہ حکم کے بعد رانو گپتا بھٹکل پہنچے اور بھٹکل سب ڈویژن کے نئے اے ایس پی کی حیثیت سے عہدہ سنبھال لیا۔