Thu, 19 Dec 2019 11:00:37
اس تمہید کے ساتھ کہ شہریت ایکٹ شہریت دینے کے لئے ہے چھیننے کے لئے نہیں، اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج بظاہر خوفزدہ اقلیت سے کہا کہ ترمیم شدہ ایکٹ این سی آر سے کسی ہندستانی شہری کی شہریت کو خطرہ لاحق نہیں، اس لئے غلط پروپیگنڈے پر کوئی توجہ نہ دی جائے۔
View more
Thu, 19 Dec 2019 10:49:27
حج کمیٹی آف انڈیا نے حج 2020 کے لے لئے آن لائن درخواست فارم کی آخری تاریخ میں 23 دسمبر 2019 تک توسیع کردی ہے۔ اسی کے ساتھ پاسپورٹ جاری ہونے کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ اب پاسپورٹ جاری ہونے کی تاریخ 23 دسمبر 2019 یا اس سے قبل اور ویلیڈیٹی 20 جنوری 2021 تک ہونا لازمی ہوگی۔
View more
Thu, 19 Dec 2019 10:46:18
جامعہ ٹیچرس ایسوسی ایشن نے یونیورسٹی میں طلبا کی حمایت میں بدھ کو مارچ نکال کر پولس کے خلاف کارروائی کی مانگ کی۔اساتذہ نے پولس کی دبانے کارروائی کے خلاف پورے ملک سے حمایت ملنے پر لوگوں کا شکریہ ادا کرنے کے لئے مارچ نکالا۔
View more
Thu, 19 Dec 2019 10:42:07
شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) اور اس معاملے پر ہو رہے پرتشدد احتجاجی مظاہروں پر بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے ایک وفد نے بدھ کے روز صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت بی ایس پی کے قومی سکریٹری ستیش چندر مشرا اور قانون ساز قائد دانش علی نے کی۔ بی ایس پی وفد نے ملاقات کے دوران صدر جمہوریہ کو ایک مکتوب سونپا۔
View more
Wed, 18 Dec 2019 20:36:22
سپریم کورٹ نے شہریت (ترمیمی) قانون کے خلاف دائر عرضیوں پر بدھ کے روز سماعت کی اور مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا ہے،
View more
Wed, 18 Dec 2019 20:33:36
شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) اور دہلی میں اسٹوڈنٹس پر پولس کے حملوں کے خلاف میں پورے تمل ناڈو میں اسٹوڈنٹس کا احتجاج و مظاہرہ مسلسل تیسرے دن بدھ كو بھی جاری رہا۔
View more
Wed, 18 Dec 2019 20:29:11
دہلی کے نربھیا آبروریزی معاملے کے قصوروار اکشے سنگھ کی نظرثانی عرضی پر سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے عرضی کو خارج کر دیا۔
View more
Wed, 18 Dec 2019 20:22:12
منکولی اور موڈبھٹکل سے گزرنے والے ہائی وے پر توسیعی کام سے منکولی اور ماروتی نگر کے باشندوں کو درپیش مسائل حل کیے بغیر وہاں پر دوبارہ کام شروع کیے جانے کے خلاف منکولی اور ماروتی نگر ترقیاتی کمیٹی کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر بھٹکل کو ایک میمورنڈم دیاگیا۔
View more
Wed, 18 Dec 2019 20:18:06
کرناٹکا کے وزیر داخلہ بسواراج بومئی نے اعلان کیا ہے کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں شہریت ترمیمی بل پاس ہونے کے بعد صدر جمہوریہ ہند نے اپنے دستخط ثبت کردئے جس سے اب یہ قانون بن گیا ہے
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy