Thu, 19 Dec 2019 11:55:39
28دسمبر کو کانگریس کے یوم تاسیس کے موقع پر کانگریس پارٹی کی طرف سے ملک دشمن شہریت قانون کے خلاف احتجاج کیا جائے گااور عوام میں یہ بیداری لانے کی کوشش کی جائے گی کہ کس طرح مرکزی حکومت اس ملک کے عوام پر ایک غیر آئینی قانون مسلط کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
View more
Thu, 19 Dec 2019 11:52:12
کانگریس لیڈر ڈی کے شیو کمار کے گھر پر اینفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے مارے گئے چھاپوں کے دوران ضبط شدہ غیر قانونی رقم کے معاملہ میں شیو کمار کی ماں گورماں کے ساتھ پوچھ گچھ ان کے گھر ہی پر کرنے دہلی ہائی کورٹ نے ہدایت دی ہے۔
View more
Thu, 19 Dec 2019 11:48:05
اب تک ریاست میں سرکاری افسروں اور ملازمین کے تبادلے وزیراعلیٰ اور وزراء کے سفارشی خطوط پر ہورہے تھے۔لیکن اب ایسے خطوط کی بنیاد پرسرکاری ملازمین کے تبادلے نہیں ہوں گے۔
View more
Thu, 19 Dec 2019 11:34:04
جامعہ ملیہ اسلامیہ، جعفرآباد اور سیلم پور میں پر تشدد مظاہروں پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے پولس نے وہاٹس ایپ سمیت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے افواہ پھیلانے والوں اور فیک ویڈیو ڈالنے والے لوگوں کی تفصیلات دینے کے لئے کہا ہے۔
View more
Thu, 19 Dec 2019 11:31:55
شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کے دوران مالدہ ضلع کے ہریش چندر پور اور پلوکا ریلوے اسٹیشن کو پہنچے نقصان کا جائزہ لینے کیلئے مالدہ سے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ کھوگین مورمواور کوچ بہار کے ممبرپارلیمنٹ نشیت پرمانک کو پولس نے گرفتار کرلیا ہے۔
View more
Thu, 19 Dec 2019 11:25:57
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کی انتخابی مہم میں پہلی مرتبہ شامل ہوئیں اور انہوں نے بی جے پی (بھارتیہ جنتا پارٹی) حکومت پر حملہ بولا۔
View more
Thu, 19 Dec 2019 11:22:37
بی جے پی کے قومی جنرل سیکریٹری اور بنگال بی جے پی کے انچارج کیلاش وجے ورگی نے آج دعویٰ کیا ہے کہ بنگال میں لااینڈ آرڈر کی صورت حال انتہائی مخدوش ہے اس لیے مرکزی حکومت بنگال میں صدر راج نافذ کرنے پر غور کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی مرکز کے قانون کو تسلیم نہیں کرنے کا اعلان کرکے ٹکراؤ کی صورت حال پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
View more
Thu, 19 Dec 2019 11:18:21
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے دو ہزار سے زیادہ طلباء اپنے ہاسٹلوں کو خالی کر کے اپنے اپنے گھروں کو لوٹ گئے ہیں۔ جامعہ اساتذہ ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری پروفیسر ماجد جمیل نے خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس کو بتایا کہ 70 فیصد سے زیادہ طلباء نے ہاسٹل خالی کر دیئے ہیں۔ واضح رہے کہ جامعہ کے ہاسٹلوں میں 3000 کے قریب طلباء قیام کرتے ہیں۔
View more
Thu, 19 Dec 2019 11:15:12
شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے خلاف وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے تیسرے دن بھی ایک بڑے جلوس کی قیادت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے کہا ہے کہ ”آپ ملک کے وزیر داخلہ ہیں، صرف بی جے پی لیڈر نہیں ہیں، اس لئے ملک میں امن وامان کے قیام کے لئے کوشش کریں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy