Sat, 21 Dec 2019 06:10:48
ریاستی حکومت کی طرف سے شہریت قانون کے خلاف احتجاج پر روک لگانے کے لئے امتناعی احکامات نافذ کرنے پر ریاستی ہائی کورٹ نے جمعہ کو سخت برہمی کا اظہار کیا اور حکومت سے سوال کیا کہ کیا وہ آنے والے دنوں میں شہر بنگلور اور ریاست بھر میں ہونے والے ہر احتجاج پر اسی طرح پابندی لگاتی رہے گی؟ چیف جسٹس نے پوچھا کہ مناسب قانونی کاروائی کے ذریعے جن احتجاجات کے لئے پہلے ہی اجازت دے دی گئی ہے، اُن تمام منظوریوں کو
View more
Sat, 21 Dec 2019 04:06:59
شہریت قانون کی مخالفت میں پولس اور مظاہرین کے درمیان جمعرات کو ہوئی جھڑپ کے بعدکرفیو زدہ مینگلور میں آج جمعہ کو عام زندگی مکمل طور پر درہم برہم رہی، البتہ جمعہ کی نماز کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے دوپہر بارہ سے دو بجے کے درمیان کرفیو میں دو گھنٹوں کی چھوٹ دی، جبکہ اس دوران جمعرات کو پولس کی جانب سے ہوئی فائرنگ میں شہید ہونے والے دونوں لوگوں کی تدفین عمل میں آئی ۔
View more
Sat, 21 Dec 2019 02:53:18
شہریت قانون کے خلاف عوامی برہمی کا سلسلہ جاری ہے اور ملک بھر میں اس قانون کوواپس لینے کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے، ایک طرف عوام اس قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے امتناعی احکامات کی پرواہ کئے گئے راستوں پرنکل کر سخت ناراضگی ظاہر کررہے ہیں وہیں پولس اور حفاظتی دستے احتجاجیوں پر لاٹھیوں کی بوچھاڑ کرتے ہوئے اُنہیں مزید اشتعال دلاتے ہوئے چنگاری میں تیل ڈالنے کا کام کرتے نظر آرہے ہیں۔متنازع
View more
Fri, 20 Dec 2019 23:38:43
اترپردیش کے ضلع فتح پور سے علاج کے لئے کانپور کے لالا لاجپت رائے اسپتال میں زیر علاج عصمت دری متاثرہ نے گزشتہ روز صبح دم توڑ دیا۔ تقریباً 90 فیصدی جل چکی عصمت دری متاثرہ کا علاج جی ایس وی ایم میڈیکل کالج کے شعبہ سرجری کے ایسوسیٹ پروفیسر ڈاکٹر انوراگ سنگھ اور پلاسٹک سرجن ڈاکٹر پشپیندر قنوجیا کی دیکھ ریکھ میں چل رہا تھا۔
View more
Fri, 20 Dec 2019 23:35:07
وادی کشمیر میں جمعہ کی نماز کے دوران سکیورٹی انتظامات برقرار رکھنے کےلئے حساس مقامات پر مرکزی نیم فوجی دستے (سی پی ایم ایف) اور پولیس کے جوان تعینات کئے گئے ہیں۔
View more
Fri, 20 Dec 2019 23:32:05
کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی پر بے حس ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ من مانی کرتے ہیں اور عوام کی آواز نہیں سنتے ہیں۔
View more
Fri, 20 Dec 2019 20:43:44
منگلورو میں کشیدہ حالات کے دوران آج صبح کیرا لہ سے آنے اور وینلاک اسپتال سے اپنے چینلوں کے لئے رپورٹنگ کرنے والے چند صحافیوں کو پولیس نے زبردستی اپنی حراست میں لیا تھا
View more
Fri, 20 Dec 2019 11:38:48
شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف منعقد بند کا کل گجرات میں ملا جلا اثر رہا حالانکہ اس دوران ریاست کی معاشی راجدھانی کہے جانے والے سب سے بڑے شہراحمدآباد کے اقلیتی اکثریتی مرزاپور اور شاہ عالم علاقوں میں تشدد پسندانہ مظاہرہ بھی ہوا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy