Sat, 21 Sep 2024 13:26:12
سپریم کورٹ نے جمعہ کو کرناٹک ہائی کورٹ کے ایک جج کی دو مختلف سماعتوں کے دوران کئے گئے متنازع تبصروں کا نوٹس لیا جن کے ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے تھے۔
View more
Sat, 21 Sep 2024 13:20:27
دکشن کنڑا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر تھیمیّا کے مطابق چند دن پہلے موڈبیدری میں واقع نیلّی کارو پرائمری ہیلتھ سینٹر کے حدود میں ہیضے (کالرا) کے ایک معاملے کی تصدیق ہوگئی تھی ۔ مذکورہ مریض فی الحال صحت یاب ہوگیا ہے ۔
View more
Sat, 21 Sep 2024 13:17:17
موروثی جائداد سے متعلقہ تنازعے میں اپنے بھائی کو قتل کرنے والے شخص کو فورتھ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنس کورٹ نے عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔
View more
Sat, 21 Sep 2024 13:14:57
پچھلے دس تا پندرہ سال سے بھٹکل تحصیلدار اور اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں خدمات انجام دینے والے افسران اور عملے کے تبادلے کا مطالبہ کرتے ہوئے آر ٹی آئی جہد کاروں اور سماجی خدمت گاروں کے فورم سے تعلق رکھنے والے کارکنان نے پرانے تحصیلدار دفتر کے سامنے دن رات دھرنا شروع کیا ہے ۔
View more
Sat, 21 Sep 2024 11:51:58
وقف ترمیمی بل پر اپنا مؤقف رکھنے کے لئے جوائنٹ پارلیمنٹ کمیٹی نے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کو موقع دیا تھا۔ یہ میٹنگ جمعرات کو پارلیمنٹ کے کمیٹی روم میں ہوئی۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے وفد کی قیادت بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کی۔ وفد میں جنرل سکریٹری بورڈ مولانا محمد فضل الرحیم مجددی لیگل کمیٹی کے اسسٹنٹ کنوینر و رکن عاملہ سینئر ایڈوکیٹ جناب ایم آر شمشاد ، رکن عاملہ پروفی
View more
Sat, 21 Sep 2024 11:44:37
افغانستان کی کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کو یکطرفہ میچ میں شکست دے کر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ شارجہ میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں افغانستان نے 177 رنز کی شاندار فتح حاصل کر کے ون ڈے سیریز میں 2-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی۔ یہ کامیابی نہ صرف افغانستان کی ون ڈے کرکٹ کی سب سے بڑی جیت ہے بلکہ اس نے دنیا کو یہ بھی پیغام دیا ہے کہ افغانستان کی کرکٹ ٹیم اب ایک مکمل اور مضبوط ٹیم کے طور پر ابھر چکی ہے
View more
Sat, 21 Sep 2024 11:35:57
جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے وترہیل علاقے میں جمعہ کی شام بی ایس ایف کی ایک گاڑی الیکشن ڈیوٹی کے دوران حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 4 جوان ہلاک اور 36 دیگر زخمی ہو گئے۔ یو این آئی اردو کے مطابق، زخمیوں میں سے 12 اہلکاروں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، جنہیں بہتر علاج کے لیے سری نگر کے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
View more
Sat, 21 Sep 2024 11:30:14
سابق چیف الیکشن کمشنر ایس وائی قریشی نے ’ایک ملک، ایک انتخاب‘ کے حوالے سے کچھ اہم اندیشے ظاہر کیے ہیں۔ انہوں نے اس کی عملیت اور ممکنہ اثرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیش کردہ سفارشات میں متعدد خامیاں موجود ہیں۔ قریشی نے اس معاملے میں پارلیمنٹ میں بحث کی ضرورت پر زور دیا، یہ کہتے ہوئے کہ بغیر کسی پارلیمانی گفتگو کے ان خامیوں کا حل نہیں نکالا جا سکتا۔
View more
Sat, 21 Sep 2024 11:23:41
اڈیشہ میں بی جے پی حکومت کے تحت پولیس کے ہاتھوں ایک فوجی افسر اور اس کی منگیتر کے ساتھ بدسلوکی کا واقعہ زیر بحث ہے۔ اس معاملے پر کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے اڈیشہ میں پیش آنے والے اس شرمناک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا، "جب فوجی افسر مدد کے لیے پولیس کے پاس گیا، تو اس کی منگیتر کے ساتھ جو بربریت اور جنسی تشدد ہوا، اس نے پورے ملک کو حیران و ششدر کر دیا ہے۔"
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy