Sun, 22 Sep 2024 12:05:31
تعلقہ کے کوٹا کے قریب گہرے سمندر میں مچھلیوں کے شکار کے دوران ایک بڑے لکڑی کے ٹکڑے سے ٹکرانے کی وجہ سے کشتی ڈوبنے لگی تو قریب ہی ماہی گیری میں مصروف دیگر دو کشتیوں کے مچھیروں نے آگے بڑھ کر ڈّوبتی کشتی پر موجود چھ ماہی گیروں کو بچا لیا ۔
View more
Sun, 22 Sep 2024 11:57:53
وزیراعظم نریندر مودی ہفتہ کو امریکہ کے سہ روزہ دورے پر فلاڈیلفیا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے، جہاں ان کا سرکاری طور پر خیر مقدم کیا گیا۔ اس موقع پر غیر مقیم ہندوستانیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جو انہیں خوش آمدید کہنے آئی تھی۔ وزیراعظم کا دورہ کواڈ سربراہی کانفرنس میں شرکت اور پیر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں "سمِٹ آف فیوچر" (کانفرنس برائے مستقبل) میں خطاب کرنے کے لیے ہے۔ اتوار کو وہ غیر مقیم
View more
Sun, 22 Sep 2024 11:54:12
کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے آج بیان دیا کہ انہوں نے امریکہ میں سکھ برادری کے بارے میں جو کچھ کہا، اس میں حقیقت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اس معاملے میں جھوٹا پروپیگنڈہ کر رہی ہے۔
View more
Sun, 22 Sep 2024 11:44:12
ممبئی کے جنوب وسطی علاقے دھاراوی میں آج صبح کشیدگی بڑھ گئی جب سینکڑوں رہائشی سڑکوں پر جمع ہوئے اور برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کی جانب سے مسجد کے غیر قانونی حصے کو منہدم کرنے کی کوشش کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک روک دیا۔
View more
Sun, 22 Sep 2024 11:27:08
سماجوادی پارٹی کے سینئر رہنما اور یوپی کے سابق کابینہ وزیر محمد اعظم خان کے خاندان کو آج الٰہ آباد ہائی کورٹ سے بڑا دھچکا لگا ہے۔ رام پور نگر پالیکا پریشد کی صفائی مشین چوری کے معاملے میں، جس میں اسے جوہر یونیورسٹی میں دفن کرنے کا الزام ہے، ہائی کورٹ نے اعظم خان، ان کے بیٹے عبداللہ اعظم، اور سابق چیئرمین اظہر خان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔
View more
Sun, 22 Sep 2024 11:24:17
سری لنکا میں ہفتہ (21 ستمبر) کو صدارتی انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا ہے، اور نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ تازہ ترین معلومات کے مطابق، مارکسوادی رہنما انورا کمارا دسانائکے صدر بننے کی جانب بڑھتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
View more
Sun, 22 Sep 2024 11:20:41
بہار میں سیلاب نے عوام کی مشکلات میں زبردست اضافہ کر دیا ہے۔ ریاست کے 12 اضلاع میں اگلے 72 گھنٹے تک سیلاب سے نجات کی کوئی امید نظر نہیں آ رہی۔ ستمبر کے پہلے پکھواڑے کے بعد ندیوں میں اس طرح کی طغیانی پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔ موجودہ صورتحال یہ ہے کہ نصف درجن سے زائد ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں، جبکہ گنگا بھی انتہائی خطرناک حالت اختیار کر چکی ہے۔
View more
Sun, 22 Sep 2024 11:16:30
کانگریس کی مہاراشٹر یونٹ کے ایک نمائندہ وفد نے ہفتہ کے روز ریاست میں قانون کی بدحالی کے مسئلے پر گورنر سی پی رادھاکرشنن سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفد نے راہل گاندھی کو دھمکی دینے والے حکومتی اتحاد کے رہنماؤں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا۔
View more
Sun, 22 Sep 2024 11:11:12
مکل ندھی میّم (ایم این ایم) کے بانی اور معروف اداکار کمل ہاسن نے ہفتہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ ’’ایک ملک، ایک انتخاب‘‘ کا نظریہ ’خطرناک‘ ہے، اور اس کے نقصانات کی مثالیں دیگر ممالک میں بھی موجود ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اس لیے نہ تو موجودہ دور میں اور نہ ہی مستقبل میں ہندوستان میں اس طریقہ کار کو اپنانے کی ضرورت ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy