Mon, 23 Sep 2024 17:23:34
لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی مسلسل ریزرویشن کے مسئلے پر آواز بلند کر رہے ہیں، اور بی جے پی کی جانب سے ان کے بیانات کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے پر شدید تنقید کر رہے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک بار پھر ریزرویشن کے حوالے سے اپنا مؤقف واضح کیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ "بی جے پی کی بہوجن مخالف سازشیں اور جھوٹ چاہے جتنے بھی ہوں، ہم ریزرویشن کے حقوق پر کوئی آنچ
View more
Mon, 23 Sep 2024 17:18:30
چنئی ٹیسٹ کے چوتھے دن ہندوستان نے بنگلہ دیش کو 280 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ ٹیم انڈیا نے بنگلہ دیش کے سامنے جیت کے لیے 515 رنز کا بڑا ہدف رکھا تھا، جس کا تعاقب کرتے ہوئے بنگلہ دیشی ٹیم لنچ سے پہلے ہی 234 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ اس فتح کے ہیرو روی چندرن اشون رہے، جنہوں نے دوسری اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کیں۔ اشون نے پہلی اننگز میں بھی سنچری بنا کر ٹیم انڈیا کو مشکلات سے نکال
View more
Mon, 23 Sep 2024 17:13:59
تہواروں کا سیزن شروع ہو چکا ہے اور 3 اکتوبر سے نوراتری کے آغاز کے ساتھ ہی ملک بھر میں سفر کا دباؤ بڑھنے کا امکان ہے۔ دسہرہ، دیوالی اور چھٹھ جیسے تہواروں کے دوران ٹرینوں میں مسافروں کی بڑی تعداد دیکھنے کو ملتی ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر وزارت ریلوے نے بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف سخت کارروائی کے لیے خصوصی ٹکٹ چیکنگ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ’اے بی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق، حکام کا کہنا ہ
View more
Mon, 23 Sep 2024 17:09:25
مارکسسٹ معاشی نظریات کے حامی انورا کمارا کو سری لنکا کے عوام نے نئے صدر کے طور پر منتخب کر لیا ہے۔ ان کی جیت کو ملک میں ایک نئے سیاسی دور کے آغاز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جہاں معاشی پالیسیوں میں بڑی تبدیلیوں کی توقع کی جا رہی ہے۔
View more
Mon, 23 Sep 2024 16:58:20
دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے اتوار کے روز ’جنتا کی عدالت‘ میں بی جے پی اور تحقیقاتی ایجنسیوں پر شدید الزامات لگائے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ای ڈی نے ان کے خلاف جعلی مقدمات بنا کر انہیں جیل میں ڈال دیا۔ سسودیا کا کہنا تھا کہ ای ڈی کی کارروائیوں نے نہ صرف انہیں نشانہ بنایا بلکہ ان کی فیملی کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
View more
Mon, 23 Sep 2024 16:54:06
آندھرا پردیش کے تروپتی بالاجی مندر کے پرساد میں مبینہ طور پر مویشیوں کی چربی ملائے جانے کا معاملہ ملک بھر میں توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ اس معاملے کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایس آئی ٹی کی سربراہی ایک سینئر افسر، جیسے انسپکٹر جنرل یا اس سے اعلیٰ عہدے کے افسر، کریں گے۔ یہ ٹیم تمام پہلوؤں کی جامع تحقیقات کرے گی، جس میں اقتدار کے غلط
View more
Mon, 23 Sep 2024 16:49:20
دہلی وقف بورڈ سے منسلک منی لانڈرنگ کیس میں عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو عدالت سے کوئی ریلیف نہیں ملی۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی درخواست پر راؤز ایونیو کورٹ نے پیر کے روز ان کی عدالتی حراست میں 7 اکتوبر تک توسیع کر دی ہے۔ امانت اللہ خان کو 14 دن کی ای ڈی حراست ختم ہونے پر راؤز ایونیو کورٹ میں پیش کیا گیا تھا، جہاں عدالت نے ان کی حراست مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا۔
View more
Mon, 23 Sep 2024 13:07:52
گنگولی کے کھاروی کیرے علاقے میں موجود مہا کالی مندر کے پجاری کو دیوی کے سنگھار میں استعمال ہونے والے زیورات چرانے کے الزام میں پولیس نے گرفتار کیا ۔
View more
Mon, 23 Sep 2024 13:05:30
زرعی زمین سے متعلقہ تنازعے پر عدالت کی طرف سے حکم امتناعی (انجنکش آرڈر) رہنے کے باوجود فریق ثانی کے ساتھ مل کر بعض ریوینیو افسران کی طرف کھیت کے اطراف لگی ہوئی باڑھ ہٹائے جانے پر جے ایم ایف سی عدالت نے توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy