Sun, 22 Sep 2024 01:09:24
اولڈ بس اسٹینڈ کے قریب واقع پرانے تحصیلدار دفتر کے باہر دھرنے پر بیٹھے احتجاجیوں کو بالآخر پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر احتجاج ختم کروا دیا، جبکہ میونسپل حکام نے پرانے تحصیلدار دفترکے باہر لگے بینرز اور پوسٹروں کو ہٹا کر پورے مقام کو صاف کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق، احتجاجیوں کو کچھ گھنٹے پولیس تھانے میں بٹھانے کے بعد رہا کر دیا گیا۔
View more
Sat, 21 Sep 2024 19:41:46
اقوام متحدہ نے لبنان میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ کشیدگی "خطے کو تباہی کے دہانے پر لے جا سکتی ہے۔" اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم بیروت اور بلیو لائن میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بارے میں فکر مند ہیں اور تمام فریقوں سے اعتدال پسندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
View more
Sat, 21 Sep 2024 19:37:03
ایئر مارشل امر پریت سنگھ کو ایئر فورس کا نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ اس وقت وہ فضائیہ کے نائب سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں اور 30 ستمبر 2024 کی سہ پہر سے اگلے ایئر چیف مارشل کا عہدہ سنبھالیں گے۔ موجودہ فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل وویک رام چودھری 30 ستمبر 2024 کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہوں گے۔
View more
Sat, 21 Sep 2024 19:24:39
جھارکھنڈ میں 21 اور 22 ستمبر کو صبح 8 بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک انٹرنیٹ خدمات معطل رہیں گی۔ اس پابندی میں تمام موبائل سروس فراہم کرنے والوں کے انٹرنیٹ، ڈیٹا، اور وائی فائی خدمات شامل ہیں۔ یہ حکم گزشتہ جمعہ کی شام محکمہ داخلہ، جیل، اور آفات انتظامیہ کی چیف سکریٹری وندنا دادیل نے جاری کیا۔ جھارکھنڈ کی ہیمنت سورین حکومت کا یہ فیصلہ ریاست میں جے ایس ایس سی کے مشترکہ گریجویشن سطح کے امتحان (سی جی ایل 20
View more
Sat, 21 Sep 2024 19:13:35
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے ہفتہ کے روز جموں پہنچے، جہاں انہوں نے پارٹی کے امیدوار اور جموں و کشمیر کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تارا چند کی انتخابی مہم میں حصہ لیا۔ اس موقع پر ایک پریس کانفرنس کے دوران، انہوں نے بی جے پی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر سخت تنقید کی۔ کھرگے نے پارٹی کی پوزیشن کو مستحکم کرتے ہوئے موجودہ حکومت کی پالیسیوں پر سوالات اٹھائے۔
View more
Sat, 21 Sep 2024 19:04:13
ایک لمبے عرصے تک بھٹکل ٹاون میونسپل کاونسل میں صدر، نائب صدر وغیرہ کا منصب خالی رہنے کے بعد جب نئے عہدیداروں کے انتخاب کا موقع آیا تو سرکاری ضابطے کے مطابق بھٹکل میں صدر کا منصب ایس سی زمرے کے لئے مختص کیا گیا اور نائب صدر کا عہدہ جنرل زمرے میں آ گیا ۔
View more
Sat, 21 Sep 2024 19:01:51
اتر کنڑا کے انکولہ میں شیرور کے قریب دو مہینے قبل جو پہاڑی کھسکنے کا حادثہ پیش آیا تھا اس میں لاپتہ ہوئے ٹرک کا پتہ چل گیا ہے ۔
View more
Sat, 21 Sep 2024 18:56:34
عام آدمی پارٹی کے رہنما آتشی نے آج دہلی کے وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف لیا۔ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونئے کمار سکسینہ نے 21 ستمبر کو گورنر ہاؤس میں ایک سادہ تقریب میں آتشی کو وزیر اعلیٰ کا حلف دلایا، جس کے نتیجے میں وہ دہلی کی تیسری خاتون وزیر اعلیٰ بن گئیں۔ اس کے ساتھ ہی آتشی نے دہلی کی سب سے کم عمر خاتون وزیر اعلیٰ کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔
View more
Sat, 21 Sep 2024 16:37:11
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا محمد فضل الرحیم مجددی کی قیادت میں بورڈ کا ایک مؤقر وفد مہاراشٹر کانگریس کے صدر مسٹر نانا پٹولے سے ملاقات کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مجوزہ وقف ترمیمی بل کی واپسی کے لئے حکومت پر دباؤ بنایا جائے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy