Tue, 21 Apr 2020 22:39:51
مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ جن ریاستوں میں ریپڈ ٹیسٹ کٹس بھیجی گئی تھیں وہاں کے مریضوں کی رپورٹوں رپورٹوں میں تضاد ظاہر ہوا ہے لہذا اگلے دو دنوں تک تمام ریاستوں کو ان کٹس کا استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
View more
Tue, 21 Apr 2020 22:16:23
بھٹکل میں آج شام کو پولس کے ذریعے مارپیٹ کے ایک کےبعد ایک واقعات سامنے آنے کے بعد مسلمانوں میں سخت ناراضگی پائی جارہی ہے اور عوام سوال کررہے ہیں کہ کیا بھٹکل میں لاک ڈاون کے نام پر مسلمانوں کو نشانہ تو نہیں بنایا جارہا ہے ؟
View more
Tue, 21 Apr 2020 20:06:51
لاک ڈاؤن کی وجہ سے عام مریضوں کو اسپتال تک پہنچنے میں جو دشواری پیش آ رہی ہے اسے دیکھتے ہوئے ’کیریا شیل گیلیرا سنگھابھٹکل‘ اور ’آٹو رکشہ چالکرا سنگھا بھٹکل‘ نے مقامی مریضوں کے لئے مفت آٹو سروس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
View more
Tue, 21 Apr 2020 19:44:05
پال گھر کے قریب 3؍ افراد کو ہجومی تشدد میں مار دیئے جانے کے معاملے کو اب سیاسی اور فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوششیں ہورہی ہیں
View more
Tue, 21 Apr 2020 19:30:35
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کیلئے میڈیا کے ذریعہ تبلیغی جماعت کو ذمہ دار ٹھہرائے جانے کے بعد سے سوشل میڈیا پر اور زمینی سطح پر مسلمانوں کے خلاف چلائی جارہی نفرت انگیز مہم میںشدت نے خلیجی ممالک کے شہریوں، دانشوروں اور سماجی کارکنان کو بھی متوجہ کیا ہے۔
View more
Tue, 21 Apr 2020 19:22:31
ملک میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزی کی وجہ سے کئی چھوٹے موٹے کام کرنے والوں اور سبزی بیچنے والوں پر حالیہ دنوں میں حملے ہوئے ہیں اور مسلمانوں کا معاشی بائیکاٹ کرنے کی بات بھی سامنے آئی ہے۔
View more
Tue, 21 Apr 2020 18:08:46
ریاستی حکومت کی جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق لاک ڈاؤن کی وجہ سے مالی طور پر کمزورقلمکاروں اور فنکاروں کو 2ہزا ر روپے مالی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
View more
Tue, 21 Apr 2020 17:02:12
بھٹکل میں لاک ڈاون کے چلتے پولس کی جانب سے سخت جانچ کی جارہی ہے اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر گھومنے والوں پر کاروائیاں ہورہی ہیں۔ شمس الدین سرکل، اولڈ بس اسٹائند اور دیگر ناکوں پر پولس کی جانب سے سخت سیکوریٹی انتظامات پہلے سے ہی تھے مگر اب مدینہ کالونی اور جامعہ آباد روڈ سمیت اندرونی راستوں پر بھی پولس کی سخت نگرانی کئے جانے کی خبر ملی ہے۔
View more
Tue, 21 Apr 2020 14:19:47
بھٹکل میں لاک ڈاون کے دوران لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مسجد میں نماز پڑھ رہے تین لوگوں کو پولس مسجد سے اُٹھاکر پولس تھانہ لے جانے کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد سوشیل میڈیا پر عوام ذمہ داران کی خاموشی اور پولس کے رول پر بھی سوالات اُٹھارہے ہیں۔ مگر ایس پی نے اس تعلق سے وضاحت کی ہے کہ تینوں کو وارننگ دے کر رہا کیا جاچکا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy